سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں 18 اکتوبر 2015کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ معاذ اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہاے عقیدت پیش کرنے کی سعادت صوفی محمد اصغر، شوکت شیخ اور سلیم شیخ نے حاصل کی۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شبِ برات کو شبِ توبہ اور شبِ مغفرت بنایا ہے تاکہ ہم اس رات اپنے گناہوں پر نادم ہو کر سچی توبہ کر سکیں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کریں۔ شبِ برات کو توبہ کی قبولیت بڑھ جاتی ہے۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفر معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اس میں جو تحفہ اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی امت کو عطا کیا وہ نماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز اللہ تعالیٰ سے مناجات ہیں اور تہجد اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔ ان کےخطاب کے بعد صلات التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں یکم مئی2015ء کو حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا انعقاد نماز مغرب کے بعد کے بعد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول علی بھائی، شیخ کمال اور سلیم بھائی نے نچھاور کیے۔
منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی میں 19 فروری 2015 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹر کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد درود وسلام کا ورد کیا گیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک ہزار کتاب لکھی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیو جرسی میں امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں 29 نومبر 2014 کو عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافط معاذ اور حافط غلام مصطفی نے حاصل کی، نقابت کے فرائض علامہ شریف کمالوی نے ادا کئے۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے محمد اقبال، محمد شکیل، منظور الٰہی، شوکت شیخ اور شیخ سلیم نے اپنی حاضری لگوائی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈلاس میں منعقدہ کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شب خون میں القاعدہ یا طالبان نہیں ریاستی مشینری ملوث تھی۔ ملک بیچ کر حکومت چلانا کونسا معاشی ویثرن ہے، پرائیوٹائزیشن کمیشن ن لیگ کے ورکروں پر مشتمل ہے دنیا کے کسی اور جمہوری ملک میں اسکا تصور بھی نا ممکن ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر پہلاکام قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار لگا نے والا کرتی ہے، نواز شریف نے اپنے پہلے دو ادوار میں 62 کے قریب قومی اداروں کو بیچا، اب 38 کے قریب قومی اثاثے بیچنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے اور مکار حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں، جوڈیشل کمیشن بنانا اور پھر ان کی رپورٹس کو تسلیم نہ کرنا ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ ان حکمرانوں کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں، اسی لیے ہم نے انکی کسی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کی بجائے از خود فیصلہ کے تحت دھرنے کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا اور اب عوامی دباؤ کے ذریعے انہیں آئین، قانون اور انصاف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے۔ 30 اور 31 اگست کی رات ریاستی اداروں نے زہریلی گیس کی شیلنگ میرے سمیت ہمارے ہزاروں کارکنان پر کی جس کے مضر اثرات سے ابھی تک ہم باہر نہیں نکل سکے، ان تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں، انقلاب کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری فرحت نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 02 نومبر 2014 کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ اس موقع پر تلاوت کی سعادت قاری فرحت نے حاصل کی، بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی اور منقبت اہل بیت شروع ہوا۔ محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ محمد اقبال شیخ اور محمد شکیل نے منقبت اہل بیت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل نیوجرسی امریکہ کے صدر محمد امجد کے بڑے بھائی محمد افضل چشتی مورخہ 10 اکتوبر 2014 کو نیویارک میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران نے محمد امجد کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
وزیراعظم میاں نواز شریف جہاں بھی گئے گو نواز گو کے نعروں کے نعرے ان کے ساتھ ساتھ رہے، لندن کے بعد اب نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعروں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب کے موقع پر یو این کے صدر دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مورخہ 26 ستمبر 2014ء کو پاکستانی وزیراعظم کے خلاف اس احتجاج میں شریک لوگوں نے "نو نواز نو" کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے۔
نیوجرسی میں منہاج ویمن لیگ کی تنظیم سازی 31 مئی 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں کی گئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منھاج القرآن نیو جرسی سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
منھاج القران انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محمد افضل (سینئررفیق تحریک منھاج القران ) کی رہائش پر 24 مئی 2014 کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل محترم محمد افضل کی صحت یابی پر شکرانے کے طور پر منعقد کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.