سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام ’’مصطفوی معاشرہ کے قیام‘‘ کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود و فکر کے حوالے سے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلی کوارڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم اور مرکزی نائب ناظمِ اعلی تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے 25 فروری 2022ء کو منہاج ایشین کونسل کے صدر اور ممبر سپریم کونسل میاں علی عمران قادری سے ان کی رہائش گاہ بورے والا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے دعوتی و تنظیمی امور کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ اس موقع پر صدر بار کونسل بورے والا سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پروفیسر قربان علی قاصر نے شیخ الاسلام کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی ہیڈکوارٹر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بہاولپور میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وہاڑی کے پلیٹ فارم سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی نے 100 گھرانوں کے لئے راشن پیکج کا اہتمام کیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف چودھری اور تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی چوہدری جاوید اشرف وڑائچ کی قیادت میں کارکنان نے راشن گھروں تک پہنچایا۔ انشاءالله آئندہ جمعۃ المبارک کو 200 راشن پیک مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ 29 مارچ کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی گڑھا موڑ کے زیراہتمام کنونشن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو چکا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ ریاست مدینہ کا نمونہ بنانے کیلئے تحریک منہاج القرآن عمران خان کے ساتھ ہے۔
مؤرخہ 15 فروری 2018 کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بوریوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں راؤ عدنان صدر ایم ایس ایم بوریوالہ، راؤ فرحان، راؤ عثمان، یاور سلدیرا اور ایم ایس ایم بوریوالہ کے دیگر عہدیداران کے علاوہ سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے 2018-2019 کے ورکنگ پلان پر تفصیلی گفتگو کی اور عہدیداران کو ٹارگٹس بھی دیئے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کا مشترکہ اجلاس 15 جنوری 2017 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض احمد وڑائچ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور منہاج ایشیئن کونسل و منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر علی عمران سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کی ضلعی، تحصیلی، سٹی اور کالج سطح کی تنظیم نو کے بعد نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد ورائچ تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنویر احمد خان اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن گڑھا موڑ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اقبال شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار پہ چلنا ہوگا اور انشاء اللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کا سویرا طلو ع ہو گا۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام وہاڑی سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
مفتی ارشاد حسین سعیدی نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل کے کیس کی JIT رپورٹ جعلی ہے اور یہ JIT بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قاتل ہے ہم اس جعلی JIT کو مسترد کرتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹ مومنٹ کے صرر چوہدری عرفان یوسف نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ JIT رپوٹ انصاف کا قتل ہے اور قاتل حکمرانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام امن کانفرنس بالمقابل گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مرکزی صدر MSM چوہدری عرفان یوسف اور مرکزی نائب صدر MSM رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک صبح 9 بجے بوریوالہ پہنچے جہاں صدر ایم ایس ایم بوریوالہ شہزاد ڈوگر نے سینکڑوں طلبہ کیساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.