سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گڑھا موڑ: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام میٹنگ ہوئی جس میں قمر عباس نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17 مارچ کے اجتماع 23 دسمبر کے اجتماع سے بھی زیادہ اہمت کا دن ہے جس میں ہر کارکن پہلے سے بھی زیادہ کام کرے اور عموامی تحریک کی ممبر شپ فارم پر کروائیں اور 17 مارچ کو زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ضلعی ناظم اقبال شاہ، عبدالخالق بھٹی، رائے ریاض احمد، رانا قمر، ریاض احمد، کوثر عباس اور دیگر کارکنان نے پروگرام میں شرکت کی۔
بورے والا: تحریک منہاج القرآن کے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسے کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پورے بورے والا میں مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کی گئی اور سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ جن میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ اور نظام بدلو کے نعروں کو چسپاں کیا گیا ہے۔
مورخہ یکم دسمبر 2012ء بروز ہفتہ صبح دس بجے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیراہتمام وہاڑی میں عظیم الشان پاکستان بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی میں خصوصی شرکت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی اور نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں ملکی خدمت کے جذبہ کو پروان چڑھانا اور ملک میں رائج بدترین نظام سے نجات کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانا تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام عید کے تیسرے روز رہائش گاہ چوہدری اقبال یوسف میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری عرفان یوسف تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں نائب ناظم پنجاب قمر عباس ملک، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر منیر احمد، صدر تحریک وہاڑی چوہدری اقبال یوسف سمیت علاقہ بھر سے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن بورےوالا کے زیراہتمام مورخہ 17 اکتوبر 2012 کو ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جامعہ طیبہ بنات الاسلام عوامی روڈ بورے والا میں منعقد ہوا۔ جس میں ناظم نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 21 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف وہاڑی میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی کے قائدین نے کی۔
انوار المصطفیٰ ہمدمی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق کسی دلیل کا قائل نہیں ہوتا، جہاں محبت ہو وہاں کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ کالی کملی والا ایسا باوفا ہے کہ قبر کے اندھیروں میں بھی نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے سینوں میں بسا لو اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے "اسلام میں اجتماعیت کا تصور" کے موضوع پر قرآن و حدیث پر مبنی مدلل گفتگو کی۔ درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مورخہ 25 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست مورخہ 24 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ 22 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد افضال احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 21 جون کو تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی کے زیراہتمام خورشید ہال میں عظیم الشان بیداری شعور ورکرزکنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نوازانجم نے کی۔ چوہدری قمر عباس نائب ناظم تحریک پنجاب مہمان خصوصی تھے۔
قرآن مجید کے نزول کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو انسانیت کی امامت کا شرف عطا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غلام مرتضےٰ علوی سینر نائب ناظم دعوت نے لڈن (وہاڑی) میں غزالی آئیڈیل ہائی سکول درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس قرآن کے ساتھ محض ناظرہ پڑھنے، مردوں پر ایصال ثواب کرنے اور بیماریوں سے شفا حاصل کرنے کا تعلق بنا رکھا ہے۔ ہم بیٹیوں کو رخصت کرتے ہوئے ان کے سروں پر قرآں کا سایہ تو کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ ان کے سینے قرآن کے نور سے خالی رہتے ہیں۔ اسی قرآن مجید کے نور سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کائنات انسانی کے جاہل ترین معاشرے کوایسا درس دیا کہ عرب کے وہ بدو جنہیں بکریاں چرانی بھی نہیں آتی تھیں دو صدیوں کی تکمیل سے قبل انسانیت کا امام بن گئے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کو علم وہدایت کا سر چشمہ سمجھ کر ترجمے اور تفسیر کے ساتھ اس کا مطالعہ کیا جائے۔ تحریک منہاج القرآن ہی وہ تحریک ہے جو اس کتاب سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کر رہی ہے۔ تقریب کے انتظامات غزالی آئیڈیل ہائی سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے خصوسی محنت کی۔ آخر میں جناب بشیر احمد دولتانہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.