حویلی لکھا: جلسۂ دستارِ فضیلت اور عرس مفتی پیر محمد عبدالعزیز نوریؒ سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

Dr Hassan Qadri at Dastar e Fazal gathering and the Urs of Mufti Pir M Abdul Aziz Noori

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالعلوم جامعہ غوثیہ حویلی لکھا میں پیر مفتی عبدالعزیز نوریؒ کے 9ویں عرس اور جلسہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلباء، اور عوام الناس شریک ہوئے۔

آپ کے خطاب کا موضوع "اللہ تعالیٰ کے نیک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالعلوم جامعہ غوثیہ حویلی لکھا میں پیر مفتی عبدالعزیز نوریؒ کے 9ویں عرس اور جلسہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلباء، اور عوام الناس شریک ہوئے۔بندے ہی صاحبانِ خشیت ہوتے ہیں" تھا۔ خطاب کے دوران انہوں نے علم، خشیتِ الٰہی اور اخلاقی فضائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ کے نیک بندے، جو خشیت اور تقویٰ کے حامل ہوتے ہیں، اللہ کی قربت کے حقیقی حقدار ہوتے ہیں۔ عالمِ ربانی وہ ہے جس کی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور خدمتِ خلق ہوتا ہے۔ حقیقی علماء وہی ہیں جو علم کو عمل کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور اس علم کو خلقِ خدا کی بھلائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علماء جو ربانی صفات کے حامل ہوں، ان کے دل اللہ کی محبت اور خشیت سے لبریز ہوتے ہیں۔ وہ مشکلات اور آسائش، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عالمِ ربانی اپنے علم کی روشنی سے دوسروں کو منور کرتا ہے اور خود کو خدمتِ خلق کے لیے وقف کرتا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر دارالعلوم جامعہ غوثیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک نعمت ہے جو نہ صرف علم بلکہ تقویٰ اور اخلاقی تربیت کا مرکز ہے۔ ایسے ادارے ہی امت کی فکری اور روحانی قیادت کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے علماء و طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عالم کا کردار اس کے علم سے زیادہ اہم ہے۔ اخلاقیات کا اعلیٰ معیار ہی انسان کو رب کے قریب کرتا ہے۔ ایسے علماء جو طہارتِ قلب اور خشیت الٰہی کے پیکر ہوں، وہ نہ صرف امت کی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ قیامت تک روشنی کا مینار رہیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان اور مہتمم جامعہ کے ہمراہ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو نظام المدارس کی اسناد دیں۔

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، مہتمم دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ عین الحق بغدادی، حاجی محمد ریاض سدیدی، علامہ زاہد رضا نوری، علامہ محمد طاہر رضا نوری، علامہ شاہد رضا نوری، حافظ احمد نواز، قاری ریاست علی چدھڑ، طلباء، ان کے والدین، اور منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔

تبصرہ

Top