سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن حویلی لکھا، اوکاڑہ اور نواح کے قائدین اور علماء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انجینئر رفیق نجم نے تقریب میں خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام منڈی احمد آباد میں بچوں کا دس روزہ سمر کیمپ منعقد ہوا، جس میں تقسیم انعامات کی تقریب 10 جولائی 2019ء کو ہوئی۔ سمر کیمپ اور اختتامی تقریب ڈمفریز سکول آف ایکسی لینسی احمد آباد اور ایگرز کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی مہمان خصوصی تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.