منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بلڈ ڈونر سوسائٹی کا قیام
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بلڈ ڈونر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حویلی لکھا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کو خون دینے کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔
پروگرام کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام اہلیان شہر کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے سینکڑوں نوجوانوں بالخصوص طلبہ نے بھر پور شرکت کی۔ فری بلڈ گروپنگ کے بعد طلبہ نے بلڈ ڈونر سوسائٹی میں اپنی رجسٹریشن بھی کروائی۔ منہاج بلڈ ڈونر سوسائٹی حویلی لکھا میں لوگوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے بلامعاوضہ خدمات دے رہی ہے۔
شہر کے معززین نے بھی کیمپ کا دورہ کیا جن میں الحاج محمد ریاض احمد سدیدی، حاجی مسعود احمد، خالد خاں لودھی چیئرمین حویلین ویلفیئر سوسائٹی، محمود عالم (پرنسپل دی نالج سکول)، فیصل اقبال خاں اور محمد احمد ساجد (صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور) شامل تھے۔ تمام معزز مہانوں نے منہاج القرآن کی اس کاوش کو سراہا۔
بلڈ ڈونر کیمپ کو کامیاب کرنے میں افضال احمد، حافظ ساجد علی، عابد دانش، اصغر رحمانی، عتیق الرحمان، حافظ امتیاز احمد، چوہدری شوکت علی، جاوید ارمان، پروفیسر ناصر اور محمد کاشف نے اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ یہ کیمپ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوا۔
تبصرہ