شیخ الاسلام کا بنگلور (انڈیا) میں لاکھوں کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بھارتی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔

تبصرہ

Top