پاکستان: منہاج ایشیئن کونسل کے ساتھ سکائیپ میٹنگ

مورخہ: 05 مارچ 2013ء

منہاج ایشیئن کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کے ساتھ مورخہ 05 مارچ 2013ء بروز منگل کو بعد نماز عصر Skype کے ذریعے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں منہاج ایشیئن کونسل کے ذمہ داران اور نظامت امورخارجہ کے ذ مہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ میں جی ایم ملک (ناظم امورخارجہ)، سجاد العزیز قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ)، محمد جمیل چودھری(امیر منہاج ایشیئن کونسل)، محمد سلیم قادری(نائب صدر منہاج ایشیئن کونسل) کے علاوہ محمدوسیم افضل (سیکرٹری امور خارجہ) مرکزی سیکرٹریٹ پر موجود تھے جبکہ منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری منہاج ایشیئن کونسل Skype کے ذریعے میٹنگ میں شریک تھے۔میٹنگ میں ایشیئن ممالک میں مشن کے فروغ اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ منہاج ایشیئن کونسل نے جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے میٹنگ کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ احباب کے تعاون سے انشاء اللہ بیرون ملک مشن کے فروغ کے لئے نظامت امورخارجہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور جملہ براعظمی کونسلز کو ان کی دستوری حیثیت کے مطابق پروٹوکول دیتے ہوئے تنظیمی امور میں معاونت حاصل کی جائے گی۔

رپورٹ: محمدوسیم افضل

تبصرہ

Top