یونان: شہدائے ماڈل ٹاون کی یاد میں تعزیتی محفل

مورخہ: 17 جون 2022ء

Call for justice on Model Town Massacre case

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی محفل کا اہتمام ریندی مرکز پر کیا گیا، جس میں علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر ریندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آج اٹھ سال گزرنے کے بعد شہداء کے ورثاء انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے تمام تر نظریں عدلیہ پر ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن آج بھی ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پروگرام کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم پراچہ اور ناظم یونان غلام عباس مصطفوی نے کی۔ محفل میں قاری فضیل انس نے تلاوت اور حاجی محمد بشیر عاصی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

اس موقع پر یاسر عمران قادری، استاد لطیف، ناصر اکبر قادری، صداقت جاوید، راجہ احتشام الحق، محمد احسن سیفی، محمد اقبال، بلال قادری، انصر علی قادری، ملک نسیم اقبال اعوان نے بھی نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ محفل میں حلقہ درود، قرآن خوانی، نعت خوانی، خطاب، ذکر الہی، ختم پاک اور خصوصی دعا ہوئی۔ محفل میں رفقاء کارکنان وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

تبصرہ

Top