المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن میں اسلامک گریجوایشن پروگرام کی تکمیل پر تقریب

Dr Hassan Qadri attended graduation ceremony London

المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن میں عریبک اینڈ اسلامک سٹیڈیز اینڈ گریجوایشن پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے اسلامک سٹڈیز میں گریجوایشن پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ لندن میں المنہاج انسٹی ٹیوٹ جیسا باوقار تعلیمی ادارہ ان والدین کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ اور نعمت ہے جو اپنے بچوں کو دیگر علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دلوانے کے بھی آرزو مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المنہاج انسٹی ٹیوٹ عریبک اینڈ اسلامک سٹیڈیز کے حوالے سے ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے اور برطانیہ میں مسلم خاندانوں کے لئے ایک نعمت ہے۔

اس موقع پر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر ثمرہ مرسلین اور پرنسپل المنہاج انسٹی ٹیوٹ علامہ سید علی عباس بخاری نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

تقریب میں علامہ محمد ذیشان قادری، علامہ صادق قریشی، علامہ عبدالرسول، داؤد محمود، خرم شہزاد بھی شریک تھے۔گریجوایشن تقریب میں 5 سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ایجوکیشنل پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اپنے مبارکبادی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا کہ لندن میں کامیابی کے ساتھ المنہاج انسٹی ٹیوٹ چلانے پر پرنسپل علامہ سید علی عباس بخاری، شعبہ حفظ کے سربراہ علامہ صادق قریشی اور تمام فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

تبصرہ

Top