بزمِ منہاج کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب

مورخہ 23 فروری بروز بدھ بزمِ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سیشن 12-2011ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بزمِ منہاج کی طرف سے پہلی مرتبہ 60 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت فرمائی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآنِ پاک کی سعادت B.S کے سٹوڈنٹ قاری تنزیل الرحمان نے حاصل کی۔ اس کے بعد مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت B.S 6 کے طالب علم محمد اشفاق چشتی نے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض نگران بزمِ منہاج ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے سرانجام دیئے۔

بعد ازاں صدر بزمِ منہاج سید حامد علی الحسنینی نے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کی طرف سے شیخ الاسلام کی 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور جامعہ الازہر مصر سے Ph.D  کی ڈگری کی تکمیل پر بھی مبارکباد پیش کی۔ بزم کی طرف سے حسانی برادران نے اپنے قائد کے حضور ترانہ پیش کیا۔ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز  بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد نے اظہارِ خیال فرماتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو قائد محترم کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اور بزمِ منہاج کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ نگران بزم منہاج ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے جامعہ کی طرف سے اپنے قائد کے حضور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہر حال میں اپنے قائد اور تحریک کو اس کی منزل تک پہنچانے کے لیئے اپنا تن، من، دھن قربان کر دیں گے اور علم و عمل کے ذریعے اپنے مقصد کو حاصل کریں گے۔

تقریب میں جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور جامعۃ الازہر کے مابین علمی، فکری اور روحانی تقابل بیان فرماتے ہوئے الازہری، المنہاجی، طاہری اورمحمدی کی اصطلاحات اور ان کا مفصل مفہوم بیان فرمایا۔ آپ نے جامعہ کے طلبہ کو علم، عمل اور کردار کی طاقت سے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاجینز کا اسلحہ ان کا علم، اعلی کردار اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا بے لوث عشق ہے جو ہمیں دنیا میں ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے بزمِ منہاج کوخوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور طلبہ کو شیخ الاسلام کی طرف سے محبتوں کا پیغام دیا اور خصوصی دعاؤں سے نوازا۔

 

پروگرام میں کالج آف شریعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ساتھ مرکزی سینئر نائب ناظمِ اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر فارن افیئرز راجہ جمیل اجمل، امیرِ تحریک پنجاب احمد نواز انجم، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، وائس پرنسپل (اکیڈمک) ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، وائس پرنسپل (ایڈمن ) میجر(ر) علی حسین رضوی، ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری چیف ایڈیٹر ماہنامہ منہاج القرآن، محمد فاروق رانا ڈپٹی ڈائریکٹر فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، یاسر خان سکیورٹی انچارج بغداد ٹاؤن اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو خصوصی طور پر سکیورٹی انچارج یاسر خان اور حافظ خرم سجاد صدر منہاج میڈیا فورم نے سپانسر کیا۔

 صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام کی60 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا آخر میں شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام نے خصوصی دعا فرمائی۔

ذیلی فورمز بزم منہاج سیشن 12-2011ء

منہاج سپیکرز فورم

نگران : پروفیسرغلام مجتبیٰ طاہر

انچارج : محمد اخلاق طاہری

فورم، ٹیوٹر اینڈ کلاس

  1. منہاج سپیکرز فورم : محمد اخلاق طاہری 2nd Year
  2. حیدری سپیکرز فورم : محمد اویس منصف B.S II
  3. مصطفوی سپیکرز فورم : قیصر عباسی 6th Year
  4. فاروقی سپیکرز فورم : غلام ربانی، چوہدری محمد علی B.S III
  5. صدیقی سپیکرز فورم : محمد آصف وٹو 1st Year
  6. عثمانی سپیکرز فورم : مدثر حسین عباسی، سیدتحسین شاہ

منہاج نعت فورم

نگران : پروفیسرمحمد کاشف بھٹی

انچارج : محمد انعام مصطفوی

فورم اینڈ ٹیوٹر

  1. منہاج نعت فورم : محمد انعام مصطفوی
  2. حسانی نعت فورم : سید عبدالرؤف شاہ بخاری
  3. بلالی نعت فورم : سید بہادر شاہ بخاری
  4. بوصیری نعت فورم : محمد اشفاق چشتی

منہاج قراءت فورم

نگران : قاری اللہ بخش نقشبندی

انچارج : قاری سید خالد حمید کاظمی

فورم اینڈ ٹیوٹر

  1. شاطبی قراءت فورم : حافظ قاری محمد عثمان
  2. جزری قراءت فورم : قاری محمد وقاص باروی

تبصرہ

Top