بزم منہاج کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر استقبالیہ جلوس

مورخہ 4 فروری 2011 کو بزم منہاج سیشن 12-2011ء کے زیراہتمام عظیم الشان استقبالیہ جلوس بسلسلہ عید میلاد النبی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس پرنسپل (ایڈمن) cosis علی حسین رضوی، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد عباس نقشبندی، انچارج سٹوڈنٹ افیئرز محترم صابر حسین نقشبندی، سپرنٹنڈنٹ ہاسٹلز پروفیسر مراد علی دانش، صدر بزم منہاج سید حامد علی بخاری اور نائب صدر مدثر حسین عباسی نے کی۔ طلبہ کی کثیر تعداد اور مرکز ی سٹاف تحریک منہاج القرآن نے جلوس میں شرکت کی۔ طلبہ نے میلاد مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے بینرز اور اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ ولولوں، جذبوں اور عشق و محبت مصطفےٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لبریز نوجوان طلبہ کی زبانوں سے گونجنے والے پر جوش نعروں سے ماڈل ٹاؤن کے در و دیوار گونج اٹھے ۔

 اشک بار آنکھوں سے مصطفوی نوجوانوں کا یہ جلوس اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کی گونج میں مقررہ راستوں، منہاج مارکیٹ، کوٹھا پنڈ، سینٹر فلیٹ اور خالد مارکیٹ سے ہوتا ہوا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ پیکرِ عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے سامنے پارک میں cosis کے طلبہ غضنفر علی، حافظ خرم سجاد، شبیر ہزاروی، محمد شکیل چشتی، محمد وقاص، بلال حسن، محمد اخلاق طاہری، سید بہادر علی شاہ نے اپنے آقا  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے نعرے لگائے ۔ اختتامی دعا محترم محمد عباس نقشبندی نے کروائی۔

آخر میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں بزم منہاج کی طرف سے مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

Top