تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے زیراہتمام مشاورتی کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی مشاورتی کونسل کا سہ ماہی اجلاس راوالپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ ممبران ایگزیکٹو کونسل تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن لاہور سردار منصور احمد خان، نائب امیر کشمیر محمد ظفر اقبال طاہر، نائب امیر کشمیر سردار اعجاز سدزوئی، نائب امیر کشمیر خواجہ عبدالرحمن، ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، ناظم ویلفیئر آزاد کشمیر محمد لطیف غوث، ناظم حلقات درود محمد امتیاز احمد، نائب ناظم سردار غضنفر حسین خان، ناظم مالیات سجاد احمد ملک اور تحصیلی صدورو ناظمین جن میں زاہد محمود قاسم، فیصل جمیل کاشمیری، محمد حسن نوری، محمد پرویز قریشی، راجہ صغیر حسین، بشیر احمد خان، راجہ محمد نعیم حسین، عرفان محمود مغل قادری، حافظ مظہر حسین قادری، اشفاق احمد کیانی، سردار غلام جیلانی، بابر مغل، سردار عتیق احمد طاہر، سردار ریباز خان ایڈووکیٹ، سردار محمد شفیق خان، سردار عابد حسین اور سردار شہباز کرامت نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایجنڈا کے مطابق سابقہ سہ ماہی اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کیلئے اہداف کا تعین کیا گیا۔ آئندہ کے اہداف میں یونین کونسلز کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ گاؤں، محلہ، سیکٹرز اور وارڈز کی سطح پر بھی تنظیمی یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ رفاقت سازی اور لائف ممبر شپ کے ٹارگٹس کو تحصیلی سطح پر تقسیم کیا گیا۔ حلقات درود کے قیام کیلئے بھرپور پلاننگ کی گئی اور ویلفیئر کے منصوبہ جات میں مستحق طلبہ و طالبات کو تدریسی کتب ترجیحی بنیادوں پر دینے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ دیگر فلاحی منصوبہ جات کیلئے ناظم ویلفیئر محمد لطیف غوث نے تحصیلی ناظمین ویلفیئر کی تربیتی ورکشاپ جلد ہی کوٹلی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی نظامت تربیت کے زیرانتظام کارکنان کی علمی، فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کیلئے کشمیر بھر میں تربیتی کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں کارکنان تحریک اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام علم و عمل گھر گھر پہنچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک منہاج لقرآن کے باضابطہ رفقاء ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور بہت موثر قوت بن چکے ہیں۔ کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں شیخ الاسلام کے پیغام امن و محبت کو گلی گلی محلہ محلہ پہنچانے کیلئے صرف کریں۔ سردار منصوراحمد خان مرکزی ناظم تنظیمات نے آمدہ انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ ہمارے مختلف مقامات پر اجلاس ہوئے اور پالیسی سازی پر پیش رفت ہوئی۔ امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے تحصیلی صدور و ناظمین کو ہدایت کی کہ جو پالیسی اور پلاننگ ترتیب دی گئی ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تحصیلی ایگزیکٹو ز کے اجلاس فی الفور بلائے جائیں، تمام تحصیلی عہدیداران کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے ، آئندہ سے 15 روزہ تحصیلی ایگزیکٹو کے اجلاسوں کی رپورٹ مرکز کو ارسال کی جائے اور شیخ الاسلام کے پیغام امن و محبت کو گھر گھر پہنچایا جائے۔ امیر کشمیر کی دعا سے اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ :حافظ احسان الحق (ناظم کشمیر تحریک منہاج القرآن)

تبصرہ

Top