لدھیکی بھلر نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 12 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام لدھیکی بھلر نشتر ٹاؤن میں 12 جون 2011 کو عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا، جس میں مقامی علماء کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

عرفان القرآن کورس کے معلم علامہ صابر حسین قادری نے پروگرام میں نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے کورس کے حوالے سے مکمل تعارفی بریفنگ دی۔ جس میں کورس کی مکمل تفصیل بھی شامل تھی، جسے شرکاء نے بہت سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں علم التجوید، ترجمہ، تفسیر، گرامر، حدیث اور روز مرہ کی قرآنی و نبوی مسنون دعائیں شامل ہیں۔ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

رپورٹ : سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

Top