زاہد اکیڈمی کوٹلی آزاد کشمیر میں آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 23 جون 2011ء

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 جون کو زاہد سکول اینڈ اکیڈمی کوٹلی آزاد کشمیر میں تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ دی۔

سکول کی ہیڈ میڈم تسنیم کوثر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کورس سے بہت خوش ہوں۔ ہمیں بہت ساری چیزوں کاعلم نہ تھا اس کورس کے ذریعے ہمیں علم ہوا ہے کہ ہم نماز میں کتنی غلطیاں کرتے ہیں۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ آئندہ بھی اس طرح کے کورسز لے کر ہمارے سکو ل آئیں۔

آخر میں معلم حافظ کوکب نورانی نے رزلٹ اناؤنس کیا اور محمد شریف کمالوی اور ریٹائرڈ کرنل نے اپنے ہاتھ سے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

Top