ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ

زیر اہتمام: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اینڈ منہاج کالج فار ویمن
دورانیہ: 4 جولائی تا 6 جولائی 2011ء

کالج آف شریعہ اور منہاج کالج فار ویمن کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نئے اساتذہ کے لیے تدریسی مہارتوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے محترم بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد (سابق پرنسپل کالج آف شریعہ) اور محترمہ فرح ناز صاحبہ (پرنسپل منہاج کالج فار ویمن) نے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا اہتمام کیا۔ جو کہ 4 جولائی تا 6 جولائی ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا (موجودہ پرنسپل کالج آف شریعہ) کی زیر سرپرستی نہایت ہی کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے:

ٹریننگ ورکشاپ کا طریق کار

ورکشاپ کا طریق کار یہ طے کیا گیا تھا کہ دونوں کالجز کے تمام اساتذہ اپنے اپنے پسندیدہ موضوعات پر اپنا لیکچر تیار کریں گے۔ ہر ٹیچر کے پاس چالیس منٹ کا وقت ہو گا جس میں وہ تیس منٹ میں اپنا لیکچر دیں گے اور پھر دس منٹ میں حاضرین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیں گے۔

اس ورکشاپ میں پرنسپل کالج آف شریعہ سمیت درج ذیل اساتذہ کرام نے پریزینٹیشنز دیں:

  1. محترم ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ)
  2. محترم ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری (وائس پرنسپل کالج آف شریعہ)
  3. محترم ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری (ہیڈ آف دی اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  4. محترم ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد (ہیڈ آف دی عریبک ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  5. محترم ڈاکٹر علی اکبر الازھری (ایسوسی ایٹ پروفیسرعریبک ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  6. محترم منظور الحسن (ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  7. محترم ممتاز الحسن (ایسوسی ایٹ پروفیسراسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  8. محترم سید افتخار احمد بخاری (اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  9. محترم مجیب الرحمن ملک (اسسٹنٹ پروفیسر انگلش ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)
  10. محترم عبد الرحمن (لیکچرر انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج آف شریعہ)
  11. محترم محمد احمد الازہری (لیکچرر شعبہ عربی کالج آف شریعہ)

درج ذیل اساتذہ کرام کی پریزینٹیشنز تیار تھیں مگر وقت کی تنگی کے پیش نظر ان کو موقع نہیں مل سکا۔

نمبر شمار نام مضمون
1 فیض اللہ بغدادی أھمیۃ الادب العربي الجاہلي
2 وحید احمد Learning English Language Through Translation Method
3 حافظ محمداشتیاق الازھری قراء ات عشرۃ کو جمع کرنے کا طریقہ
4 محمد حامد الازھری تخریج حدیث کے طرق کا اجمالی جائزہ
5 محمد عتیق حیدر علم بلاغت کی تاریخ اور جدید کتب بلاغت کا تعارف
6 غلام مجتبی طاہر نزول قران پر قریش مکہ کے اعتراضات
7 ظفر اقبال اکتسابی جائزہ (Evaluation)
8 قاری اللہ بخش جاوید تجوید کی اہمیت و افادیت
9 کاشف بھٹی پاکستان کا توازن ادائیگی
10 مراد علی دانش قرآن فہمی میں علم صرف کی اہمیت
11 شبیر احمد جامی نظریہ وحدت الوجود
12 صابر حسین اسمائے مشتقات کا لفظی و معنوی عمل

مرکزی سیکرٹریٹ

محترم بریگیڈئیر اقبال احمد( نائب امیر تحریک اور سابق پرنسپل کالج آف شریعہ)

منہاج یونیورسٹی لاہور

محترم چوہدری محمد یعقوب (کنٹرولر منہاج یونیورسٹی لاہور)

منہاج گرلز کالج کے معلمین اور معلمات میں سے درج ذیل اساتذہ نے پریزینٹیشنز دیں:

  1. محترم محمد افضل کانجو (پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ منہاج کالج فار ویمن)
  2. محترمہ ڈاکٹر نبیلہ (پروفیسر شعبہ عربی منہاج کالج فار ویمن)
  3. محترمہ یاسمین ظفر (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ منہاج کالج فار ویمن)
  4. محترمہ ریحانہ طارق (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ معاشیات منہاج کالج فار ویمن)
  5. محترمہ طاہر ہ (لیکچرر شعبہ انگلش منہاج کالج فار ویمن)
  6. محترمہ عائشہ نسیم (لیکچرر شعبہ صحافت منہاج کالج فار ویمن)

منہاج کالج فار ویمن کے درج ذیل اساتذہ کو وقت کم ہونے کی وجہ سے پریزینٹیشن کا موقع نہیں مل سکا۔

  1. محترم غلام احمد
  2. محترمہ شازیہ بٹ
  3. محترمہ حمیرا باجوہ
  4. محترمہ عابدہ نسیم

ورکشاپ کی تفصیل

(پروگرام 4 جولائی 2011ء)

چار جولائی صبح سوا آٹھ بجے کانفرس ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں کالج آف شریعہ اور منہاج گرلز کالج کے اساتذہ ہشاش بشاش تیار بیٹھے تھے۔ اور ٹریننگ ورکشاپ شروع ہونے کا شدت سے انکار کر رہے تھے۔ جیسے ہی ساڑھے آٹھ بجے محترم محمد عباس سٹیج پر آئے اور کانفرنس کا آغاز کرنے کے لیے محترم قاری اللہ بخش نقشبندی کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی جنہوں نے ایسے خوبصورت انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کی کہ دلوں کو گرما دیا۔ تمام حاضرین نے ان کی پرسوز قراءت پر ان کو خوب دل کھول کر داد دی۔ اس کے بعد محترم غلام مجتبیٰ طاہر نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد پرنسپل کالج آف شریعہ محترم ڈاکٹر عبید اﷲ رانجھا سٹیج پر تشریف لائے جنہوں نے اس ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے جن کا خلاصہ یہ ہے:

ٹریننگ ورکشاپ میں نوجوان اساتذہ کو تجربہ کار اساتذہ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اور سینئر اساتذہ کرام بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہتر موقع ملے گا۔ اس طرح دو مختلف کالجز کے اساتذہ کرام جو ایک ہی مضمون پڑھاتے ہیں، انہیں ایک دوسرے کی تدریسی مہارتوں سے استفادہ کا موقع ہاتھ آئے گا۔

پریزنٹیشنز کا آغاز

محترم پرنسپل cosis کے افتتاحی کلمات کے بعد باقاعدہ پریزنٹیشنز کا آغاز ہوا جس کی تفصیل اس طرح ہے:

محترم منظور الحسن (ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو ڈیپارٹمنٹ کالج آف شریعہ)

موضوع: تلخیص نگاری

انہوں نے نہایت خوبصورت انداز میں تلخیص نگاری کی مفہوم، اس کی اہمیت اور تلخیص نگاری کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عملی مشقوں کے ذریعے تلخیص نگاری کا مفہوم واضح کیا۔ ان کا انداز بیان انتہائی دلنشین تھا جس میں اردو ادب کی چاشنی بھی تھی اور ادبی اور شعری ذوق بھی۔ تمام اساتذہ نے ان کے لیکچر پر انہیں خوب دل کھول کر داد دی۔

محترمہ یاسمین ظفر (اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ و سیاسیات منہاج کالج فار ویمن)

موضوع: (Geographical Importance of Pakistan)

محترمہ نے پاکستان کی جغرافیائی، علاقائی اور سیاسی اہمیت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کیوں اتنی اہمیت دیتی ہیں؟ انہوں نے مختلف ادوار میں پاکستان کی اہمیت اور عالمی طاقتوں کی اس میں دلچسپی کے اسباب بھی بیان کیے۔

محترم مجیب الرحمن ملک

موضوع: (Common Errors)

محترم مجیب الرحمٰن ملک نے بہت سادہ اور عام فہم انداز میں یہ واضح کیا کہ گرامر اور لینگوئج میں عام طور پر کون سی غلطیاں کی جاتی ہیں۔ جیسے کہ a اور an اور the کا استعمال۔ اسی طرح انہوں نے انگلش بول چال میں روز مرہ کی غلطیوں کی نشاندہی کی۔

محترمہ طاہرہ (لیکچرر انگلش ڈیپارٹمنٹ منہاج کالج فار ویمن)

موضوع: English Language Teaching Methodolgies

محترمہ طاہرہ نے انگلش سیکھنے کے مختلف طرق پر بحث کی جن میں گرامر کے ذریعے، ڈائریکٹ میتھڈ اور دیگر Methods پر بہت اچھے انداز میں گفتگو کی اور Examples کے ذریعے اس کو واضح کیا۔

محترم محمد احمد الازہری (لیکچرر کالج آف شریعہ)

موضوع: اللغۃ العربیۃ ام السنۃ العالم

محترم محمد احمدالازھری نے اپنا پورا لیکچر عربی زبان میں پیش کیا۔ انہوں نے بہت علمی انداز میں یہ واضح کیا کہ عربی زبان کو تمام زبانوں کی ماں ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے مؤقف کی تائید میں مختلف عرب اور مغربی سکالر کی آراء کو پیش کیا۔ انہوں نے مختلف مثالوں کے ذریعے واضح کیا کہ کس طرح عربی زبان کے الفاظ آج بھی دنیا کی مختلف زبانوں میں رائج ہیں۔

محترمہ عائشہ نسیم

موضوع: News Story Writing

انہوں نے خبر اور رپورٹنگ کے فرق کو واضح کرتے ہوئے رپورٹنگ کے اصول بیان کیے۔ جدید صحافت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے لیکچر کو مثالوں سے مزین کیا۔

محترم عبد الرحمن

موضوع: EDP Concept and Memory Unit

اس لیکچر میں واضح کیا کہ کمپیوٹر کی زبان بائنری ہے۔ اور پھر یہ واضح کیا کہ کمپیوٹر کی زبان بائنری کیوں ہے؟ انہوں نے Bit, Byte and Kilo Byte کے فرق کو مثالوں کے ذریعے سمجھایا۔

پروگرام 5 جولائی2011

5 جولائی ورکشاپ کا دوسرا دن تھا۔ اس دن کا آغاز بھی حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترم قاری محمد اشتیاق الازہری نے پرسوز لہجے میں کلام الٰہی کی تلاوت کی کہ محفل میں ایک خاص کیف بھر دیا۔ اس کے بعدبارگاہ رسالتماْب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت محترم حاجی غلام احمد نے حاصل کی۔

پریزنٹیشنز کا آغاز

محترم سید افتخار احمد بخاری

موضوع: پارلیمانی نظام حکومت

محترم شاہ صاحب نے جمہوریت کے طرز حکومت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی نظام کی خوبیاں اور خامیاں بیان کیں۔ انہوں نے دھیمے انداز میں موضوع کا احاطہ کیا۔ اپنے لیکچر میں مختلف ممالک میں مروج جمہوری نظاموں پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مروج نظام حکومت پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا۔

مسز ریحانہ طارق (اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ معاشیات منہاج کالج فار ویمن)

موضوع: بلا سود بنکاری

انہوں نے پاکستان میں بینکنگ سسٹم کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ بنک کے کاروبار کے مختلف طریقوں پر بحث کی اور بلاسود بنکاری کے حوالے سے بعض بنکوں کی کاوشوں کا ذکر کیا۔

محترم ممتاز الحسن

موضوع: اباحت اصلیہ

محترم ممتاز الحسن نے ’’اباحت اصلیہ ‘‘ جیسے دقیق موضوع پر عالمانہ انداز میں پر مغز گفتگو کی۔ متعدد مثالوں کے ذریعے یہ امر واضح کیا کہ عصر حاضر کے جدید مسائل کا حل اباحت اصلیہ کے ضابطہ کے پیش نظر کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟

محترم ڈاکٹر علی اکبر الازھری

موضوع: دورہء ترکی

محترم الازھری صاحب نے اپنے ترکی کے دورے کی روداد بیان کرتے ہوئے ترکی کی تاریخ اور اس کے موجودہ حالات اور اس میں آنے والی تبدیلیوں پر پر مغز اور معلوماتی گفتگو کی۔

محترم محمد افضل کانجو

موضوع: الطریقۃ المباشرۃ لتدریس اللغہ العربیۃ

محترم کانجو صاحب نے عربی زبان کی Direct Method کے ذریعے تدریس کا طریقہ بیان کیا اور اس طریقے کے فوائد بیان کیے۔ اور پھر عملی مشق کے ذریعے اس طریقے کو واضح کیا۔

پروگرام 6 جولائی 2011

مورخہ 06 جولائی ورکشاپ کا تیسرا دن تھا۔ اس دن کا آغاز بھی حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترم قاری محمد اشتیاق الازہری نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعدبارگاہ رسالتماْب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت محترم خواجہ محمد اسحاق الازہری نے حاصل کی۔

محترم ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری

موضوع: وراثت میں عورتوں کا حصہ کم ہونے کی حکمتیں

ڈاکٹر صاحب نے سب پہلے یہ واضح کیا کہ اسلام کے نظام وراثت پر مستشرقین اور بعض روشن خیال مسلمانوں کی طرف سے یہ اعتراضات کیے جاتے ہیں کہ عورتوں کا حصہ وراثت میں کم کیوں ہے؟ اس سوال کا وضاحت سے جواب دیا کہ اسلام نے عورتوں کا حصہ کم نہیں کیا بلکہ ان کا حصہ وراثت میں تھاہی نہیں اسلام نے ان کا حصہ ثابت کیا ہے۔ اور پھر یہ حصہ کم نہیں کیونکہ دیکھا جائے تو تمام مالی ذمہ داریوں کا بوجھ مرد کو اٹھانا پڑتا ہے عورت پر کوئی مالی ذمہ داری نہیں۔ اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ حصہ کم نہیں بلکہ زیادہ ہے۔

محترمہ ڈاکٹر نبیلہ اسحاق

موضوع: ادب الاطفال

ڈاکٹر صاحبہ نے عربی زبان میں بچوں کے لٹریچر پر گفتگو فرمائی۔ انہوں نے مختلف تصاویر کے ذریعے بچوں کے مختلف ادب کو سمجھانے کی کوشش کی۔

محترم ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری

موضوع: لفظ قرآن کا معنی و مفہوم

ڈاکٹر صاحب نے علوم القرآن کے اساسی موضوع ’’ لفظ قرآن کا معنی و مفہوم ‘‘ بیان کیا۔ انہوں نے لفظ قرآن کے مختلف اشتقاقات بیان کیے اور مشتقات کی معنویت کا لحاظ کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی زندگی پر قرآن کے اثرات کا بیان کیا۔ ملٹی میڈیا کے استعمال نے ان کے لیکچر کو مزید مؤثر بنایا۔

محترم ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد

موضوع: تحقیقی مقالہ کی تیاری کے عناصر

محترم ڈاکٹر صاحب نے ایم۔ فل اور پی ایچ۔ ڈی کے مقالہ کی تیاری کے مراحل بیان کیے۔ جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مقالہ کے تیاری کے مراحل میں پہلا مرحلہ موضوع کا انتخاب اور دوسرا خطۃ البحث ہے۔ موضوع کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ اچھا موضوع وہ ہوتا ہے جو عصر حاضر سے متعلق ہو۔

محترم بریگیڈئیر اقبال احمد (نائب امیر تحریک اور سابق پرنسپل کالج آف شریعہ)

موضوع: Essentials of CR Writing

محترم بریگیڈیئر صاحب نے اس فنی موضوع پر بہت تفصیل سے گفتگو کی جس میں انہوں نے یہ واضح کیا کہ CR کی اقسام کیا کیا ہیں؟ ان کی اہمیت کیا ہے؟ اور اس کو کیسے لکھا جاتا ہے اور اس کے فوائد کیا ہوتے ہیں۔

محترم چوہدری محمد یعقوب (کنٹرولر منہاج یونیورسٹی لاہور)

موضوع: سمسٹر سسٹم کے قواعد و ضوابط

محترم چوہدری صاحب نے ایچ۔ ای۔ سی کے سمسٹر سسٹم کے قواعد تفصیل سے بیان کیے او اس حوالے سے ہونے والی پیچیدگیوں کے احسن انداز میں جوابات دیے۔

تمام حاضرین نے ان کے لیکچر کے بعد ان کو تحسین دی۔

ورکشاپ کا نظام

ہر استاد تیس منٹ میں اپنا لیکچر پیش کرتے تھے اور دس منٹ کے لیے ان پر سوالات کیے جاتے تھے۔ اس کے بعد محترم پرنسپل کالج آف شریعہ اپنا ماہرانہ تبصرہ کرتے تھے جس میں وہ تجاویز دیتے تھے کہ اس لیکچر کو اس سے بہتر انداز میں کیسے پیش کیا جا سکتا تھا۔

اختتامی کلمات

محترم ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ)

اس ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر سب سے پہلے تو محترم پرنسپل صاحب نے ایک اچھے استاد کی خوبیوں پر مختصر مگر جامع انداز میں روشنی ڈالی اور یہ واضح کیا کہ ایک اچھے استاد میں درج ذیل دس خوبیاں ہونی چاہییں:

1. Subject Matter Knowledge.
2. Human growth and development
3. Islamic Values and ethics
4. Instructional planning and strategies
5. Assessment
6. Learning environment
7. Effective communication and partnership
8. Collaboration and partnership
9. Continuous professional development and code of conduct
10. Teaching of English as Second/foreign language

اس کے بعد انہوں نے منہاج کالج فار ویمن اور منہاج کالج آف شریعہ کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کی اور خاص طور وہ اساتذہ جنہوں نے اپنی پریزینٹیشنز دیں۔

آخر میں محترم محمد افضل کانجو کی دعائے خیر پر اس ٹریننگ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top