تحریک منہاج القرآن ضلع ڈیرہ بگٹی کے زیراہتمام معراج النبی (ص) کے سلسلہ میں اہم اجلاس

مورخہ: 05 جون 2011ء

مورخہ 5 جولائی بمطابق 2 رجب المرجب کو صدر تحریک منہاج القرآن سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان حاجی محمد عارف کی زیر صدارت تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ سوئی کا مشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں امیر تحریک منہاج القرآن سوئی حاجی فیض محمد حسینی، ناظم مالیات جمیل اسلم صدیقی، ناظم نشر و اشاعت حاجی عبدالحفیظ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گل گوہر بگٹی، سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ عطا محمد بگٹی، سیکرٹری جنرل خالد محمود سومرو اور نائب صدر تحریک منہاج القرآن سوئی حافظ عبدالجبار نے شرکت کی۔

اجلاس میں 29 جون 2011ء بمطابق 26 رجب المرجب 1432ھ سوئی میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر لوکل سطح کے ایک بڑے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب کے لیے تحریک سے وابستہ علاقے کی معروف شخصیت پیر طریقت الحاج امیر الدین سیفی گے جبکہ پروگرام کی صدارت معروف مذہبی شخصیت حاجی محمد عثمان سہروردی کریں گے۔ جلسہ کی تشہیر اور تبرک وغیرہ کی خریداری، تیاری، اس کی تقسیم اور دوران جلسہ ہجوم کو کنٹرول کرنے اور نظم و ضبط قائم رکھنے کی جملہ ذمہ داری منہاج القرآن یوتھ لیگ کے احباب کے سونپی گئی۔

تبصرہ

Top