گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 6 اکتوبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی چھت پر پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ روحانی اجتماع میں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ پنڈال میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی تھی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے معروف نعت خوان بلالی برادران، حیدری برادران سمیت منہاج نعت کونسل کے اراکین نے اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے معروف نعت خواں اور بلبل منہاج محمد افضل نوشاہی نے بھی بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کا نعتیہ اور عارفانہ کلام پڑھا۔

پروگرام میں گوشہ درود میں پڑھے جانے والے ماہ ستمبر کے درود پاک کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق صرف ماہ سمتبر میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 2 ارب 99 کروڑ 59 لاکھ اور 3 ہزار 596 ہے۔ اب تک مجموعی پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 29 ارب 95 کڑور 92 لاکھ 93 ہزار 2 سو 96 ہے۔

پرگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top