مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق قائدین کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام موومنٹ سے وابستہ سابق قائدین کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک سعید عالم نے کی۔ پروگرام میں سینئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان آصف مہمان خصوصی تھے جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ چوہدری امجد حسین جٹ، سابق مرکزی صدر موومنٹ تنویر احمد خان، چوہدری محمد یوسف چفور سابق صدر موومنٹ، ملک باسط محمود سابق صدر موومنٹ پنجاب، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر ایوب بیگ، فراز عالم، چوہدری عرفان یوسف نائب صدر موومنٹ اور سمیع الظفر نوشاہی بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ سب سے پہلے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور شرکاء کو استقبالیہ دیا گیا، جس کے بعد مختلف مقررین نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر اراکین کی متفقہ رائے سے موومنٹ کے سابق عہدیدران کے لیے "موومنٹ کلب" بنانے کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد موومنٹ کے عہدیداروں کی فلاح و بہبود رکھا گیا۔

اس کے علاوہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اجلاس میں درج ذیل ایجنڈا بھی فائنل کیا گیا۔

  1. موومنٹ کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنا۔
  2. غریب طلبہ کے لیے وسائل کا انتظام کرنا۔
  3. موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے مختلف پروگراموں کے لیے مدد فراہم کرنا۔

ملک سعید عالم نے موومنٹ کلب کی باقاعدہ رکنیت کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ موومنٹ سے وابستہ سابق ذمہ داران پر زور دیا گیا کہ وہ موومنٹ کلب میں شمولیت اختیار کریں تاکہ ہم مزید بہتر سے بہتر طریقے سے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ مشن کی مدد کر سکیں۔ سابق عہدیداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ موومنٹ کلب کا رکن بننے کے لیے درج ذیل معلومات مرکزی سیکرٹریٹ کو فراہم کریں۔

Ex Port an MSM Contact Number Email Address Present job Name

اس کے لیے آپ مندرجہ ذیل احباب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • ملک باسط محمود۔ 03244439038
  • ملک سعید عالم۔ 03224007722
  • تجمل حسین انقلابی۔ 03337772669
  • میاں عرفان آصف۔ 03226090034

تبصرہ

Top