مرکزی وفد کا طلبہ اجتماع کے سلسلہ میں تنظیمات کا دورہ

گزشتہ دنوں ایک مرکزی وفد نے ساجد محمود بھٹی (ناظم تنظیمات) کی سربراہی میں 19 نومبر کو ہونے والے طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے جائزے اور فالو اپ کے لیے تنظیمات کا دورہ کیا۔ وفد میں ناظم علماء کونسل فرحت حسین شاہ، زاہد الیاس میر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک پنجاب، میر آصف اکبر اور نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں اور قاضی نصیر شامل تھے۔ وفد نے پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین، کھاریاں، گجرات، جلال پور جٹاں، بھمبر، میر پور، سرائے عالمگیر، جہلم، دینہ، پنڈی اور پنڈ دادنخان کا دورہ کیا۔

تمام علاقہ جات میں کارکنان پر عزم تھے۔ اس موقع پر منڈی بہاؤ الدین، گجرات اور جہلم میں کنونشنز جبکہ باقی علاقوں میں تنظیمی اجلاسز ہوئے جس میں تحریک کے علاوہ یوتھ لیگ اور MSM کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفد نے کارکنان کو 19 تاریخ کے طلبہ اجتماع کے حوالے کی اہمیت اور ضرورت پر بریفنگ دی۔ تمام تنظیمات نے پرعزم انداز میں شرکت کی یقین دھانی کروائی اور پہلے کی نسبت دوگناہ محنت کے ساتھ شرکاء کے ہدف کو بھی دوگنا کر دیا گیا۔ تمام قافلے ان شا اللہ صبح 10:00 بجے سے قبل ناصر باغ لاہور پہنچ جائیں گے۔

تبصرہ

Top