ایوبیہ سکول کرباٹھ میں تقریب تقسیم اسناد

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات ایوبیہ لرننگ ایجوکیشنل سکول سسٹم کرباٹھ میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ ثناء نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ سمیرا نے حاصل کی۔

استقبالہ کلمات محمد حسین ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشنل سکول سسٹم نے ادا کیے جس کے بعد محمد رمضان ایوبی نے حلقات درود اورگوشہ درود کا تعارف کروایا۔ درود و سلام پڑھنے کی فضلیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے مدلل خطاب بھی فرمایا۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے قرآن مجید پڑھنے، اس پر عمل کرنے اوراس تعلیم کی تبلیغ کرنے کی فضلیت بیان کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام تحریک بیداری شعور کو بھی بڑے احسن انداز سے عوام تک پہنچایا۔

پروگرام کے آخر پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور پوزیشنز ہولڈرز کوخصوصی انعامات سے نوازاگیا۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

Top