3 روزہ پیغام امام حسین کانفرنس سیالکوٹ

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 27 نومبر تا 29 نومبر 2011ء بمطابق یکم محرم تا 3 محرم تین روزہ پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پہلا دن

پروگرام کے پہلے دن تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منقبت بحضور امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پیش کی گئی۔ تقریب کے پہلے دن تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ علی اختر اعوان نے حاضرین سے خطاب کیا۔

دوسرا دن

پروگرام کے دوسرے دن تحریک منہاج القرآن کے ثناء اللہ ربانی منہاجین نے خطاب کیا۔

تیسرا دن

پروگرام کے تیسرے دن تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ  دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے حاضرین سے خطاب کیا۔

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ہونے والے ان تین روزہ پروگرامز میں علاقے بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔ پروگرامز کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top