طلبہ عرفان القرآن کورس کا روحانی و تفریحی وزٹ

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ماڈل ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کے طلبہ نے 11 دسمبر 2011ء کو روحانی و تفریحی وزٹ کیا۔ طلبہ کے ساتھ معلم کورس ھذا محمد شریف کمالوی اور محمد اشتیاق الازھری لیکچرر کالج آف شریعہ بھی تھے۔ شرکاء کورس کے پاس اپنی گاڑیاں موجود تھیں جن پر سفر کیاگیا۔ یہ سفر تین گاڑیوں پر کیا گیا جن میں میاں محمد اقبال ساجد، حافظ قاسم مدنی اور شیخ منظور سعید نے اپنی گاڑیوں کو اس روحانی سفر کے لیے پیش کیا۔ یہ سفر صبح 7:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہوا اور قافلہ 7:45am پر بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ قصور پہنچا۔ تمام شرکاء قافلہ نے دربار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں محفل نعت سجائی گئی۔ محمد اشتیاق الازھری نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ قاسم مدنی کے حصے میں آئی۔ جبکہ قصیدہ بردہ شریف تمام نے مل کر پڑھا اور منقبت معظم علی شاہ نے پڑھی۔ درود و سلام کے بعد سید مبشر علی کاظمی کی رقت آمیز دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔

محفل کے بعد نیشنل بینک چوک قصور میں 9:30am ناشتہ کیا گیا بعدازاں دربار حضرت محی الدین المعروف دائم الحضوری قصوری رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی۔ تمام شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی محفل اور دعا کی گئی۔ گیارہ بجے دائم الحضوری قصوری رحمۃ اللہ علیہ دربار سے حضرت بابا شاہ کمال چشتی کے دربار کی طرف روانگی ہوگئی۔ تمام شرکاء نے قوالی کو بہت پسند کیا اور بڑے تحمل اور بردباری کے ساتھ محفل سماع سنی۔ بارہ بجے گنڈا سنگھ بارڈر پر پہنچے جہاں پر لنچ بھی کیاگیا۔ ظہر کی نماز باجماعت جامع مسجد بابا نقیب اللہ شاہ نقیب آباد شریف میں اد ا کی گئی۔ بعد ازاں 1:45pm پر دربار شریف پر حاضری دی گئی اور محفل نعت سجائی گئی جس کا اختتام محمد شریف کمالوی کی دعا پر کیا گیا اور قافلہ 3:00 بجے واپس مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

تبصرہ

Top