تنظیمات وزٹ بسلسلہ میلادکارواں 2012ء (لاہور تا ہری پور)

عالمی میلاد کانفرنس 2012ء اور ملک گیر میلاد مہم کے سلسلے میں تین مختلف میلاد کارواں ہوئے جن میں ایک میلاد کارواں لاہور تا ہری پور ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات کی زیرقیادت روانہ ہوا۔ میلاد کارواں میں سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، میاں عرفان آصف مرکزی سینئر نائب صدر MSM اور مرکزی سیکرٹری دعوت MYL بھی شامل تھے۔ جبکہ مرکزی ریکارڈنگ ٹیم کے ممبر محمد شیراز بھی ساتھ تھے۔ میلاد کارواں کا وفد 20 جنوری بروز جمعہ المبارک صبح 10 بجے روانہ ہوا۔ میلاد کارواں کا مقصد فیلڈ میں میلاد پاک کی مہم کو بھرپور طریقہ سے منانے کے لیے ماحول سازی کرنا اور اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریف کرنا تھا۔

اس موقع پر سید محمود الحسن کوآردینٹیر TMQگوجرانوالہ اور اسماعیل انعام صدر MSM ضلع گوجرانوالہ نے خصوصی شرکت کی۔ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے میلادپاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی اور ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا اور ساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔

کامونکی سے یہ میلاد کارواں گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہوا جہاں پہنچنے پر عمران علی امیر TMQگوجرانوالہ کی قیادت میں استقبال کیا گیا۔ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے میلاد پاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی اور ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا اور ساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔ اس بعد میں میلاد ریلی بھی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں موٹرسائیکل سواروں نے جھنڈوں کے ساتھ شرکت کی۔ یہ ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی اسلامک سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے موقع پر طیب ضیاء نے خطاب بھی کیا۔ دعا کے بعد یہ کارواں روانہ ہوا۔

وزیرآبادپہنچنے پر میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا گیا جہاں موٹرسائیکل ریلی کی صورت میں جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے وفد کو تحصیل دفتر لایا گیا۔ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے میلاد پاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی اور ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی اور ہداف سمجھائے گے۔ اس موقع پر بھی شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا۔

وزیر آباد سے یہ میلاد کارواں گجرات کی طرف روانہ ہوا جہاں جی ٹی روڈ پر جی ٹی ایس چوک میں بھرپور استقبال کیا گیا۔ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی اور 25 جنوری کو گجرات میں ہونے والے میلاد مارچ کی تفصیلات بھی معلوم کی گئی۔ لالہ موسیٰ کے ذمہ دران نے بھی گجرات شرکت کی۔ رات گجرات میں قیام کے بعد یہ اگلے دن یہ میلاد کارواں کھاریاں کے لیے روانہ ہوا۔

کھاریاں پہنچنے پرجی ٹی روڈ پر میں بھرپور استقبال کیا گیا اور ایک مقامی ہوٹل میں بریفنگ دی گئی۔ بعد میں یہ میلاد کارواں دینہ کی طرف روانہ ہوا۔ جہاں میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے میلادپاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی اور۔ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا ساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔

میلاد کارواں اس کے بعد گوجرخان پہنچا۔ میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ریلی کی صورت میں جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے تحصیل دفتر پہنچا۔ ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے میلادپاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا اور ساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر MSM ،MYL اور ویمن لیگ کے ذمہ دران نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر پیر سید صدیق حسین شاہ نے صدارت فرمائی جبکہ دولتالہ کے ذمہ دران نے بھی شرکت کی۔ راولپنڈی پہنچنے پر میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ناظم سید فرحت حسین شاہ نے میلاد پاک کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر بھی شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا۔ پروگرام میں MSM ،MYL اور ویمن لیگ کے ذمہ دران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ 29 جنوری کو گجرات میں ہونے والے میلاد مارچ کی تفصیلات بھی معلوم کی گئی اور ہدایات دی گئی۔

اگلے دن میلاد کارواں ٹیکسلا کے لیے روانہ ہوا۔ ٹیکسلا پہنچنے پر میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور موٹرسائیکل ریلی کی صورت میں جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے مقامی ہوٹل پہنچا۔ MYL اور ویمن لیگ کے ذمہ دران نے بھی بھرپورشرکت کی۔

ٹیکسلا سے میلاد کارواں واہ کینٹ پہنچا۔ یہاں بھرپور استقبال کیا گیا۔ محترم سید فرحت حسین شاہ نے میلادپاک کو عام کرنے میں تحریک اور قائد تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی اورمحترم ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر قائد محترم کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا اور ساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔

واہ کینٹ سے میلاد کارواں حسن ابدال پہنچا جہاں بریفنگ کے بعد میلاد کارواں ہری پور پہنچ گیا۔ یہاں پہنچنے پر کثیرتعداد میں ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دران نے میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا۔ ہری پور میں شاندار میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں کثیر تعداد میں موٹرسائیکل سواروں اور گا ڑیوں نے جھنڈوں کے ساتھ شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء سے طیب ضیاء، ساجد محمود بھٹی، سید فرحت حسین شاہ اور میاں عرفان آصف نے خطاب کیا۔ اور شاندار میلاد مارچ کروانے پر محمد ارشاد صدر ہری پور TMQ اور محمد علی رضا صدر MSM ہری پورکو مبارکباد دی۔ میلاد مارچ کے بعد ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دران کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ سید فرحت حسین شاہ نے میلادپاک کی اہمیت اور ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا آڈیو پیغام بھی کارکنان کو سنایا گیا۔ MSM ،MYL اور ویمن لیگ کے ذمہ دران نے بھی بھرپورشرکت کی۔ اورساتھ کوپن بکس اور تشہری مواد بھی فراہم کیا گیا۔

ہری پور سے میلاد کارواں اسلام آباد پہنچا۔ جہاں پر کثیرتعداد میں ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دران نے میلاد کارواں کا بھرپور استقبال کیا۔ سید فرحت حسین شاہ نے میلادپاک کی اہمیت اور ساجد محمود بھٹی نے ملک گیر میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کے ٹارگٹس کے حصول کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ MSM ،MYL اور ویمن لیگ کے ذمہ دران نے بھی بھرپورشرکت کی۔

تبصرہ

Top