تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کھوئیرٹہ کے زیراہتمام میلاد ریلی

تحریک منہا ج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول ایک عظیم الشان میلاد ریلی منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز دن 11:00 بجے دربار مائی طوطی صاحبہ سے ہوا۔ اس ریلی میں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ یونٹ سیری، یونٹ دربار، یونٹ منجوال اور یونٹ کھوئیرٹہ سے کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔ اس ریلی میں تحصیل کھوئیرٹہ کی جملہ تنظیمات نے شرکت کی۔

اس ریلی کا اختتام کھوئیرٹہ اڈہ میں ہوا جہاں سارے شرکاء ایک جگہ جمع ہوئے۔ اس کے بعد تلاوت قرآن پاک حافظ محمد وسیم زیدی ناظم دعوت و تربیت کھوئیرٹہ نے اور نعت پا ک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عثمان شوکت مصطفوی نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان محمود قادری ناظم TMQ کھوئیرٹہ نے دئیے۔

میلاد ریلی سے مختلف مقررین نے خطاب کیا جن میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت اہلسنت قاری اشرف عزیز، حافظ آفتاب احمد ضیاء صدر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ اور پروفیسر عبد اللہ طاہر نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی روشنی ڈالی۔

صدر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ حافظ آفتاب ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کو سال میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منایا جائے گا اور لوگ اگر حقیقی خوشیاں و سکون اپنی زندگیوں میں چاہتے ہیں تو تعلیما ت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

دیگر مقررین میں ظفر اقبال غازی، حافظ وسیم زیدی، وسیم شہزاد منہاجین، عثمان شوکت صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ، ابصار قادری صدر منہاج یوتھ لیگ کھوئیرٹہ، حافظ شفیق، ماجد حیدری، قاضی معروف، قاری سعید چشتی و دیگر نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے آخر میں ایس ڈی ایم کھوئیرٹہ، تھانہ پولیس کھوئیرٹہ و ٹریفک پولیس کھوئیرٹہ کو میلاد ریلی کے احسن اقدامات اور امن و امان قائم رکھنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top