تحریک منہاج القرآن منگلہ (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن منگلہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل محمد حفیظ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں قاری محمد علی قادری، مقامی قائدین تحریک اور شرکاء کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

 محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی قادری نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض منہاج القرآن افضال پور کے صدر شاہد قادری نے سرانجام دیے۔

 

 آخر میں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے جس کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔ علاوہ ازیں حاضرین کے لیے ضیافت میلاد کا بھی اہتمام تھا اور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے جشن میں کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top