تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی (ص)

ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتوں میں 6 ربیع الاول کو کھوئیرٹہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادکیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر عثمان جاوید نے حاصل کی۔ جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  میں ہدیہ عقیدت کے پھول صوفی عاشق حسین عاشق نے نچھاور کیے۔ محفل کی صدارت حکیم ڈاکٹر عبدالرزاق نے کی۔ محفل کے مہمان خصوصی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن اور شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ علی اختر اعوان تھے۔ مقامی علماء اکرام میں پروفیسر جمروز صدیقی، علامہ حافظ یعقوب سلطانی، علامہ عابد جلالی، قاری خلیل احمد قادری نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے حوالے سے ’’الرسول‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمان تعلق بالرسالت اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ ج کے دور میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت الرسول دونوں لازم اور ملزوم ہیں۔ میلاد محبت کا عنوان ہے۔ جبکہ سیرت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کا عنوان ہے۔

محفل کا اختتام بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام سے ہوا۔

رپورٹ : عرفان محمود قادری (ناظم TMQ کھوئیرٹہ)

تبصرہ

Top