آزاد کشمیر: کھوئی رٹہ میں نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام شہر میں نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ نظام بدلو ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ، سید پور ڈگری کالج، دربار سیری بنڈلی بھروٹ اور گالہ یونٹس کے کثیر طلباء نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام بدلو اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان ہونے والے جلسے کے حوالے سے پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں تھیں۔ ریلی سے صدر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آفتاب احمد ضیاء، صدر MSM تحصیل کھوئیرٹہ سجاد یوسف، حافظ وسیم زیدی، عثمان شوکت مصطفوی، ظفر اقبال غازی نے ریلی کی قیادت کی۔

  

  

مقررین نے ریلی سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی نظام کی تبدیلی کے بغیر ناممکن ہے۔ 23 دسمبر نوید انقلاب کا دن ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم نظام کی تبدیلی کے ذریعے بددیانت، نااہل، کرپٹ قیادتوں اور سیاست دانوں سے نجات حاصل کریں۔ 23 دسمبر کو ملک پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے آغاز کا دن ہوگا۔ ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، تحریک منہاج القرآن، تحریک تحفظ نظام مصطفی اور انجمن تاجراں کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے۔

رپورٹ: سیکرٹری نشرواشاعت MSM  کھوئیرٹہ محمد احسان ربانی

تبصرہ

Top