جہلم : منہاج القرآن یوتھ لیگ چوٹالہ کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد مارچ

حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ چوٹالہ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مشعل بردار مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درود و سلام پڑھتی ساعتوں میں یہ میلاد مارچ لائبریری منہاج القرآن سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میجراں والی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران شرکاء اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ مارچ کی صدارت علامہ عبدالغفور چشتی نے کی۔

اختتام دعا خیر سے ہوا اور شرکاء کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ : حافظ عبدالروف نقشبندی

تبصرہ

Top