مردان، عادل نیاز پاکستان عوامی تحریک میں شامل، کنوینئر مقرر

لاہور/ مردان (سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان سے عادل نیاز نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ عادل نیاز مردان کی سماجی شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاف ستھری جمہوریت اور شفاف الیکشنز کی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز حق کی آواز ہے، میں اس آواز کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

عادل نیاز کو پاکستان عوامی تحریک مردان کا کنوینیئر مقرر کیا گیا۔

تبصرہ

Top