آزاد کشمیر: ایم ایس ایم کھڑی شریف کے زیر اہتمام پہلی سالانہ میلاد کانفرنس

آزاد کشمیر: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف کے زیرِاہتمام پہلی سالانہ میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس سلطانیہ مسجد نیو جبر (کھڑی شریف ) میں منعقد ہوئی۔

حافظ غلام فرید کی تلاوتِ قرآن مجید سے کا نفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ نقا بت کے فرا ئض اظفر علی نے سرانجام دیئے۔ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہا ئے عقیدت منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر اور مقامی نعت خوان حضرات نے پیش کئے۔ ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر علامہ جمیل زاہد نے بعد ازاں شرکاء سے خطاب کیا۔ منہاج القرآن چلڈرن لیگ کھڑی شریف کی نمائندگی کے لیے صدر چلڈرن لیگ محمد زین العابدین نے نعت اور جنرل سیکرٹری محمد شاہ زیب خان نے تقریر پیش کی۔

کانفرنس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف کی دعوت پر اس کانفرنس میں ممتاز دینی شخصیت الحاج عبدالرحمان جماعتی، ریٹائرڈ پولیس آفیسر تھانہ افضل پور محمد صابر، امام جامع مسجد نیو جبر حافظ اخلاق احمد، عبدالعمار منعم، کوآرڈینیٹر MSM آزاد کشمیر حافظ عمیر احمد، ناظم دعوت تحر یک منہاج القرآن برنالہ (بھمبر) عزیر احمد، ناظم تحریک منھاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، صدر منہا ج القرآن یو تھ لیگ کھڑی شریف محسن فراز ڈار اور ینگ یونین نیوجبر کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

اس کے علاوہ بارش کے باوجود علاقہ کے بچوں، طلبا اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

علامہ جمیل زاہد اور منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر کے احباب پنڈال میں تشریف لائے تو نعر وں کی گونج اور گلاب کی پتیوں کے سا تھ ان کا والہا نہ استقبا ل کیاگیا۔

عبدالعمار منعم نے کہا کہ نظامت دعوت آزاد کشمیر کے طول و عرض میں دعوتی فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے قائد کی آواز قریہ بہ قر یہ پہنچا رہی ہے۔

اپنے خطا ب میں علامہ جمیل زاہد نے میلاد، مصطفوی انقلاب اور بیداریءِ شعور کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ آپ نے جب میلاد منانے اور عھد وفا نبھانے کے لئے مصطفوی انقلاب اور بیداریءِ شعور کے حسین امتزاج کو مو ضو ع سخن بنایا تو سامعین پر ذوق وارفتگی کا منظر دیدنی تھا۔ آپ نے بتایا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام نے آج تک امت کو جوڑنے کی کوششیں کی ہیں اور جس طر ح انھوں نے اتحاد امت کا درس ملک کے طول و عرض میں دیا اُسی طرح پوری دنیا کو امن کا درس دے رہے ہیں۔

آج کاپیغام میلاد یہی ہے کہ ہم تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ عہد وفا کرتے ہوئے اسلام کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے اپنے شعور کو بیدار کریں اور ملک میں مصطفوی انقلاب بپا کریں ورنہ کل روز قیامت ہم تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ خطاب کے آخر پر علامہ جمیل زاہد نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف اور اسکی ذیلی تنظیمات کے جملہ عہدیدران کو بارش کے باوجود شاندار کانفرنس پر مبارکباد دی اور اس کانفرنس کے سالانہ انعقاد کے عزم کو سراہا۔ منہاج نعت کونسل نے اپنے مخصوص انداز میں سلام پیش کیا۔ علامہ جمیل زاہد کی خصوصی دعا کے ساتھ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس کانفرنس کی میزبانی کے فرائض صدرMSM کھڑی شریف محمد عرفان صابر، سینئیر نا ئب صدر MSM کھڑی شریف محمد وسیم، نائب صدر MSM کھڑی شریف محمد بلال اور صدر MSM جامعہ اسلامیہ صفدر علی نے انجا م دئیے۔ کانفر نس کی کامیابی میں MSM کھڑی شریف اور اسکی ذیلی تنظیمات MSM نیو جبر، MSM جامعہ اسلامیہ اور MSM چیچیاں کے جملہ عہدیدران نے کلیدی کر دار ادا کیا۔

تبصرہ

Top