منگلہ: افضال پور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

افضال پور: تحریک منہاج القرآن منگلہ کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد علی قادری نے حاصل کی۔ اس محفل میں نقابت کے فرائض علامہ شبیر احمد ادا کر رہے تھے۔ مقامی ثناء خوانوں میں فیصل شہزاد، یونس چشتی، محمد سلطان حسن محی الدین، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور حاجی شاہد محمود قادری نے گل ہائے عقیدت نچھاور کیے۔

 

 

مہمان ثناءخوانوں میں حسین محی الدین قادری (دینہ)، مبشر بھٹی(نارووال)، محبوب احمد قادری(بہاولنگر)، محمد اعظم چشتی(گوجرانوالہ)، اور تنویر اللہ شاکر(لاہور) نے نعت سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔

خصوصی خطاب علامہ ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن ظہیر احمد نقشبندی نے فرمایا۔اس محفل کی صدارت پیر توصیف عباس شاہ، پیر غلام احمد شاہ، پیر مطلوب حسین شاہ کر رہے تھے۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا صاحزادہ سید فیصل محمود شاہ آف چورا شریف نے فرمائی۔ بعد ازاں بذریعہ قرعہ اندازی عرفان القرآن کے نسخے اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

Top