مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام ’’چھٹا مرج البحرین جشن‘‘، منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کی شرکت

مورخہ: 18 جون 2015ء

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام 26 اپریل کو ایوانِ اقبال لاہور میں ’’چھٹا مرج البحرین جشن‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی، خانم سکینہ مہدوی، خانم ہما نقوی، الکوثر یونیورسٹی کی پرنسپل خانم ذکیہ، سول سوسائٹی سے عبداللہ ملک، چینل 92 کے ہیڈ نذیر احمد غازی اور ملک کے نامور شاعر انوار مسعود کے علاوہ ملک کی ممتاز شخصیات موجودتھیں۔ جشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ سے تین رکنی وفد نے شرکت کی جن میں مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ گلشن ارشاد، صدر ایم ایس ایم سسٹرز محترمہ انعم ریاض اور نائب ناظمہ دعوت محترمہ سعدیہ حفیظ شامل تھیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ گلشن ارشاد نے خطاب کیا اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان بیان کرتے ہوئے کہا سیدہ کائنات وہ ہستی ہیں جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انوار صحبت سے بلا واسطہ اکتساب کرتی رہی ہیں۔ آپ حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیوضات کی قاسم و مختار ہیں۔ آپ لخت جگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ کائنات کی تمام عورتوں کیلئے بالعموم اور مسلمان خواتین کیلئے بالخصوص حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی ذات بابرکات اسی طرح کامل اسوہ ہے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو اللہ تعالیٰ نے اسوہ حسنہ قرار دیا۔ شہزادی کونین اور شمع شبستان حرم نبوی حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور میں خواتین کیلئے نمونہ کمال اور واجب الاتباع ہے۔ آپ قابل فخر بیٹی، بے نظیر زوجہ اور بے مثال ماں ہیں۔ سیدہ کائنات زہدو ورع، تقویٰ و طہارت، صبرورضا، حیاء و پاکدامنی کا پیکر ہیں، آج کے ترقی یافتہ معاشرے میں اگر عورت اپنا وقار عزت و مرتبہ اور حقیقی مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں تو اسے چادر زہرہ کے سائے میں آنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین میں اسلامی اقدار اور سیدہ کے نقوش سیرت کے فرو غ و احیاء کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ شب و روز مصروف عمل ہے۔

اس پر وقار تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے سکالرز اور شخصیات نے بھی خطاب کیا اور سیدہ کائنات کی شان و عظمت کو بیان کیا۔

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

Minhaj-ul-Womens League Attend 6th Meraj-ul-Bahrain Celebration MWM

تبصرہ

Top