منہاج القرآن انٹرنیشنل نے Android پر شیخ الاسلام کی کتب کی نئی App جاری کر دی

مورخہ: 18 اگست 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 18 اگست 2015ء کو Android سسٹم کے لئے نئی App کے نام سے متعارف کروائی گئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیکڑوں اردو، عربی، انگلش کتب موجود ہیں۔ یہ App گوگل پلے سٹور پر "Islamic Library by MQI" کے نام سے مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے App کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے App کے ڈویلپر طیب خان رند اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ ان کی یہ خدمت اسلام کے پیغام امن کے فروغ کا باعث بنے گی۔ یہ ایپ BlueHornTechnologies نے MIB کے تعاون سے رضاکارانہ طور پر ڈویلپ کی ہے۔ اس میں کتب کی ڈاؤنلوڈنگ اور مطالعہ کی سہولت دی گئی ہے اور صارفین کی سہولت کیلئے کتب کو کیٹیگریز میں پیش کیا گیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے عرفان القرآن کی اینڈرائڈ، ونڈوز اور ios پر App پہلے سے جاری کی جا چکی ہیں، جو گوگل پلے سٹور پر مفت ڈاؤنلوڈ کیلئے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے اینڈرائڈ سسٹم کے لئے ایک نئی App پر کام جاری ہے، جسے عنقریب صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

Islamic Library by MQI Minhaj Books by Dr Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

Top