ربیع الاول کی آمد، منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس

Lahore: Mash'al Bardar Rally by Minhaj-ul-Quran

Lahore: Mash'al Bardar Rally by Minhaj-ul-Quran.لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Saturday, December 12, 2015

لاہور (12 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ معروف روحانی شخصیت پیر الحاج غلام حیدر ضیائی نے صدارت کی۔ مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قیام امن کیلئے اس وقت دنیا میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دستور نہیں، امت مسلمہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے، تحریک منہاج القرآن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن اور رحمت بن کر آئے۔ آج امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت، اخوت اور رواداری کی ضرورت ہے یہی پیغام نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ یہ مثبت رویے عام ہوں گے تو دائمی امن حاصل ہو گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مینار پاکستان پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات کو زور شور سے جاری رکھا جائے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مرد، خواتین اور بچے شرکت کر کے اپنے آقا و مولی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں۔ انہوں نے کہاکہ24دسمبر کو ڈاکٹر طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے تاریخی خطاب کرینگے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن سے نکالے گئے مشعل بردار جلوس کے راستوں کو خوبصورت بینرز، جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ جلوس کے دونوں اطراف چائے اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں، راستے میں تاجروں نے جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ منہاج نعت کونسل کے نعت خوانوں نے دف پر آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے ’’طلع البدر و علینا‘‘اور درود پاک پڑھا۔ جلوس میں اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر، ناظم حافظ غلام فرید، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز بھٹی، حاجی محمد ارشدنے جلوس میں شرکت کی۔

Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri (President of MQI) led the Mawlid procession from Mughual Pura Chowk till Baghban Pura...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Saturday, December 12, 2015

تبصرہ

Top