منہاج یوتھ لیگ کی ضرب امن یوتھ ٹریننگ ورکشاپس

سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی 32 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقعہ پر ضربِ امن مہم کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اس مہم کو پانچ مراحل میں تقسیم کر کے منظم انداز میں اضلاع، تحصیلات، یونین کونسلز اور یونٹ لیول تک کامیاب کرنے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ مہم کا پہلا مرحلہ 10جنوری 2016 سے 20 جنوری تک جاری رہا۔ اس مرحلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، اوکاڑہ، فیصل آباد، لودھراں، دنیاپور، رحیم یار خان، ملتان، لیہ، سکھر، میرپور خاص، حیدرآباد، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور چکوال میں ضرب امن یوتھ ٹریننگ ورکشاپس منعقد ہوئیں۔

ان ٹریننگ ورکشاپس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، نائب صدر عمر قریشی، سیکرٹری ٹریننگ ہارون ثانی، ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ محمد اسماعیل، سیکرٹری دعوت انعام مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری سوشل میڈیا ناصر مصطفوی اور سیکرٹری انفارمیشن علی رضا نت شریک تھے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ضربِ امن کے حوالے سے یوتھ پیس ورکرز کو ٹریننگ دی اور بڑی تعداد میں پیس ورکرز تیار کیے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کے مختلف ورکشاپس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربع صدی سے امتِ مسلمہ بالعموم اور وطن عزیز بالخصوص تنگ نظری، انتہاء پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا اور فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کا نصاب تیار کر کے علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر انتہا پسندی کو کاؤنٹر کیا ہے جس سے دنیا بھر میں اسلام کا تشخص بحال ہوا ہے۔

تبصرہ

Top