منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ملٹی میڈیا ویب سائٹ کے نئے ورژن کا افتتاح

منہاج انٹرنیٹ بیورو نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع ہدیہ تبریک پیش کرنے کے لئے 19 فروری 2016ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نئی ملٹی میڈیا ویب سائٹ کا تحفہ پیش کیا، جس کا افتتاح صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قائد ڈے کی مرکزی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم کو اس عظیم کاوش پر مبارکباد پیش کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مشتمل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ملٹی میڈیا ویب سائٹ www.deenislam.com کے نئے ورژن میں بہت سے نئے فیچرز متعارف کر وائے گئے ہیں۔ جدید تکنیکی تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر نیا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔ responsive ڈیزائن کی وجہ سے ویب سائٹ اب کسی بھی سائز کے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر بہترین رزلٹ دیتی ہے۔

ویب سائٹ پر شیخ الاسلام کے خطابات مختلف ویڈیو فارمیٹس کے علاوہ آڈیو فارمیٹ میں بھی دستیاب ہیں، جو کہ آڈیو میں ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ فیچرڈ خطابات کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ شیخ الاسلام کے پرانے خطابات کی دستیابی کے لیے ’اولڈ از گولڈ‘ کے نام سے بلاک دیا گیا ہے۔ اس وقت تک ویب سائٹ میں 1800 سے زائد ویڈیوز، 500 آڈیوز اور 2000 سے زائد شارٹ کلپس پبلش کیے جا چکے ہیں۔

خطابات کی جنرل سرچ کے علاوہ ایڈوانس سرچ کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس سے صارفین کو خطاب نمبر، سی ڈی سیریل نمبر، تاریخ، مقام یا عنوان سے خطاب کی تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

ٹاپ مینیو میں کیٹیگری اور کوئیک لنک کے بٹن دیئے گئے ہیں، جس سے صارفین شیخ الاسلام کے ہزاروں خطابات کو کیٹیگری اور سب کیٹیگری میں ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔ کوئیک لنک میں نئے اپلوڈ ہونے والے خطابات، پاپولر، زیادہ سنے جانے والے خطابات، اردو، انگلش، ویڈیو، آڈیو اور شارٹ کلپس کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

شیخ الاسلام کے خطابات میں سے سوالاً جواباً ویڈیوز کے علاوہ سیاسی خطابات، شارٹ کلپس، ٹاک شوز، ٹی وی انٹرویوز، بیداری شعور پر مشتمل ویڈیوز کا بلاک بھی دیا گیا ہے۔ ہر خطاب کے نیچے سوشل میڈیا شیئرر اور کمنٹ کی سہولت بھی دی گئی۔

نئے خطابات کو HD کوالٹی میں فراہم کیا جا رہا ہے، صارفین کو نئی شامل کی جانے والی ویڈیوز سے فوری آگاہ ہونے کیلئےsubscribe کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس صورت میں کسی بھی ویڈیو کے ویب سائٹ میں شامل ہونے کے فوری بعد وہ خودکار طریقے سے انہیں بذریعہ ای میل بھجوا دی جاتی ہے۔

ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کیلئے کلک کریں

تبصرہ

Top