اوسپرنگ چرچ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام اوسپرنگ چرچ میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی امن برائے انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کی جبکہ مسیحی، سکھ، ہندو اور اہم مسلم رہنمائوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مسیحی رہنمائوں ریورنڈ سیموئیل بشپ، ریورنڈ سیمسن، ریورنڈ شمعون، سکھ رہنمائوں سردار جنم سنگھ، سردار امر جیت سنگھ، سردار چرن سنگھ، ہندو رہنمائوں پنڈت منگت رام شرما، امر ناتھ رندھاوا، ونود کمار شرمانے سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔ مختلف مذاہب کے رہنمائوں نے اپنی گفتگو میں کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری امن اور انسانیت کے نمائندہ ہیں، دنیا میں تہذیبوں میں ٹکرائو کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں، طاہرالقادری امن کے سفیر ہیں اور انکی کوششوں سے دنیا میں محبت کے رویوں کو فروغ ملا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری امن و محبت کا دوسرا نام ہیں، انکی درازی عمر، صحت اور تندرستی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

A ceremony marking the 65th birthday of Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri and interfaith prayer was held on...

Posted by Interfaith Relations on Friday, February 19, 2016

تبصرہ

Top