تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کی تقریب حلف برداری

مورخہ: 01 مئی 2016ء

تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کی تقریب حلف برداری یکم مئی 2016 کو مرکز پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ضلعی، پی پی حلقہ جات کے عہدیداران اور یونین کونسل کے ناظمین و نائب ناظمین مدعو تھے۔ حلف برداری کی اس تقریب میں 1200 عہدیداران شریک ہوئے، ہر عہدیدار کو ایک فائل دی گئی جس میں حلف نامہ، رفاقت فارم، تحریکی تعارف کا پمفلٹ اور یوسی ذمہ داران کی ذمہ داریوں کا چارٹ شامل تھا۔

تقریب کا آغاز قاری ریاست علی چدھڑ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد رانا ربنواز انجم نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض بابر چودھری، سید محمود الحسن جعفری اور سید مجاہد فرحان الحسن نے سرانجام دئے۔

انجیئر محمد رفیق نجم نے مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے حوالے سے بہت مدلل اور شاندارگفتگو کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے حلف لیا۔ آپ نے شاندار کارکردگی پر سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی، تنظیمی استحکام اور افرادی قوت میں اضافہ پر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم کے لئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا اور انہیں نجم التحریک کا لقب دیا۔ آپ نے سورۃ روم کی روشنی میں آج کے دور میں انقلابی جدوجہد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے انتہائی پر مغز گفتگو کی۔ آپ نے کہا، کارکنان یقین محکم کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں، انشاء اللہ عنقریب سرزمین پاک پر مصطفوی انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل پنجاب کی کارکردگی کو خوب سراہا، اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیمات کو مبارک باد دی، شہدائے ماڈل ٹاون کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ان شاء اللہ شہیدوں کے خون سے انقلاب آئے گا۔

جن تنظیمات کو اعلیٰ کاکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا

1۔ ششماہی تنظیمی کارکردگی:

  • گجرات (اول)
  • چنیوٹ (دوئم)
  • شیخوپورہ (سوئم)

2۔ قائد ڈے کی تقریبات:

  • فیصل آباد (اول)
  • شیخوپورہ (دوئم)
  • گجرات (سوئم)

3۔ میلاد مہم:

  • جھنگ (اول)
  • گوجرانوالا (دوئم)
  • حافظ آباد (سوئم)

4۔ 70 فیصد یونین کونسل کی تنظیم سازی:

  • شیخوپورہ (اول)
  • حافظ آباد (دوئم)

5۔ خصوصی فنڈ ریزنگ:

  • قصور
  • ننکانہ صاحب

6۔ 70 فیصد یونین کونسلز کی تنظیم سازی کرنے والے 45 پی پی حلقہ جات

7۔ چرم ہائے قربانی مہم میں نمایاں کارکردگی پر 12 پی پی حلقہ جات

تبصرہ

Top