شہر اعتکاف: جامع المنہاج میں جمعۃ الوداع کا اجتماع

شہراعتکاف میں یکم جولائی 2016ء پچیس رمضان المبارک کو ہزاروں معتکفین کے ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے جمعۃ الوداع کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

خطاب ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’صراط مستقیم‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں امت کو صراط مستقیم اپنانے کی تلقین کی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امت میں آج قرآن بھی موجود ہے، کتب احادیث کی شکل میں سنت مصطفی کا خزانہ بھی موجود ہے لیکن برائی اور بدی تیزی سے پھیل رہی ہے، شر عام ہو رہا ہے۔ آج قرآن ہر کوئی پڑھ رہا ہے، دہشت گرد خوارج اور فتنہ پرور لوگ بھی قرآن پڑھ رہے ہیں، لیکن قرآن ہدایت ان کو دیتا جو انعام یافتہ بندوں کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ قرآن نے یہی اصول دیا کہ نیک لوگوں کی صحبت میں ایمان کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

بدقسسمتی سے بحثیت مسلمان ہم نے وہ صراط مستقیم چھوڑ دیا ہے ، جس پر ان لوگوں کی سنگت ملتی ہے۔ جن بندوں پر اللہ تعالی نے اپنا انعام فرمایا ہے، ہم نے ان لوگوں کی سنگت و صحبت چھوڑ کر صراط مستقیم سے ہٹ گئے۔ جس کی وجہ سے آج عالم اسلام مجموعی پسماندگی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن اور ایمان اسی کو فائدہ دیں گے، جس نے انعام یافتہ بندوں کی نسبت سے قرآن سے تعلق قائم کیا۔ ہم آج سے پختہ ارادہ کر لیں کہ اس اعتکاف سے خود کو بدل کر جانا ہے۔ یہاں سے عزم لے کر جانا ہے اور گھر جا کر عمل سے زندگی گزارانا ہے۔

نماز جمعہ کے ادائیگی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ملکی امن و سلامتی اور عالم اسلام کی خوشحال کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

Top