شہراعتکاف 2016 مکمل، شیخ الاسلام کی رقت آمیز دعا

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25واں سالانہ شہراعتکاف 5 جولائی 2016ء کو چاند نظر آنے پر مکمل ہوگیا ہے۔ فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوئوں کی بستی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر ہرآنکھ پرنم تھی۔

شہر اعتکاف میں معتکفین نے اپنے ایمانی جوش وجذبہ سے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز دروس تصوف سنے۔ معتکفین کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

آخری روز ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفی قادری المدنی اور احمد مصطفی قادری العربی، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈاپور اور اعتکاف انتظامیہ کی طرف سے معتکفین کو الوداع کیا گیا۔

اختتامی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے مختصر خطاب کیا۔ آپ نے معتکفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعتکاف میں جن عبادات و ریاضات سے مستفیض ہوئے ہیں، اس پر بقیہ زندگی میں عمل کریں۔ عبادت الہی دل میں اللہ کا نور پیدا کرتی ہے اور یہ نور محبت مصطفی اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالص بنتا ہے۔ اس لیے تحریک منہاج القرآن کا فیض ہے، جسے دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

Top