گوشہ درود برائے خواتین کی افتتاحی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام گوشہ درود برائے خواتین کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 19 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے کی۔ تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ درۃ الزہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز اور ناظمہ محترمہ افنان بابر اور ان کی پوری ٹیم، لاہور بھر سے سینئر ممبرز تمام ذمہ داران، کارکنان، وابستگان نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، جس کے بعد لاہور بھر سے تشریف لائی ہوئی نعت کونسلز نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ آمنہ بتول نے استقبالیہ کلمات کہے۔

مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی طرف سے سابق ضلعی تنظیم کی ذمہ داران اور عظیم بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مادر تحریک کے ہاتھوں سابق صدر محترمہ عطیہ بنین اور اس کے ساتھ مختلف ذمہ داریوں پر خدمات سرانجام دینے والی بہنوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے جن میں محترمہ عائشہ قادری، محترمہ ذریں لطیف، محترمہ فہنیقہ ندیم اور محترمہ زارا ملک شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی ویمن لیگ کی طرف سے موجودہ لاہور ٹیم کو شیلڈ سے نوازا گیا۔

مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے تقریب کی شرکاء سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کی مشن کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ورکرز کی تربیت کے حوالے سے ان کو چند ضروری نصیحتیں کیں، اس کے ساتھ گوشہ درود کے نظم و ضبط کے حوالے سے رہنمائی، ہدایات اور درود پاک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مادر تحریک کی سحر انگیز گفتگو کے بعد ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

پروگرام کے آخر میں مادر تحریک کے دست مبارک سے گوشہ درود برائے خواتین کا افتتاح کیا گیا۔

پروگرام کا اختتام مادر تحریک کی خصوصی دعا پر ہوا۔

تبصرہ

Top