ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبرز سے خصوصی اجلاس

مورخہ: 22 مئی 2017ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبرز کیساتھ خصوصی اجلاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان، عملہ مصطفوی مشن کا ہراول دستہ ہیں۔ فیلڈ کی طرح سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ورکرز بھی تحریک کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ انہوں نے احسن انداز میں فرائض انجام دینے والے سٹاف ممبرز کو تمغہ استقامت اور تمغہ حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2014ء کے دن سیکرٹریٹ کے عملہ نے قائد اور مشن سے محبت کی قابل فخر مثالیں قائم کیں۔ سٹاف ممبرز مشن کی عظیم روایات کے امین ہیں، خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا سٹاف ممبرز کے مسائل براہ راست سنوں گا، دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

اجلاس میں سٹیج پر دائیں جانب غلام محمد، مصدق حسین، محمد رفیق، ارشد جہانگیر اور بائیں جانب محمد مظفر، انور مسیح، محمد سلیم‎ بیٹھے ہیں۔

تبصرہ

Top