منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے وائس کے زیراہتمام رمضان پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب

مورخہ: 31 مئی 2017ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ رمضان پیکیج کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو، اسی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود، معروف آرٹسٹ عثمان پیرزادہ، معروف سنگر شبنم مجید، عروج آصف، فوک گلوکار انور رفیع، پیپلز پارٹی کی رہنما جہاں آراء وٹو، پروفیسر جاوید چودھری، عبدالقادر شاہین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے دین اور انسانی خدمت کے عالمگیر پروگرامز کو سراہا، ڈائریکٹر وائس ڈاکٹر شاہدہ نے نقابت کے فرائض انجام دئیے اور منصوبہ جات کے بارے میں شرکائے تقریب کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، افنان بابر، زینب ارشدنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر 70 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا، فرح ناز نے بتایا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔

عثمان پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام انسانی خدمت کے حوالے سے سب سے بڑا دین ہے، آنسو پونچھنا اور دکھ درد میں شریک ہونا بڑی عبادت ہے۔

شبنم مجید نے منہاج القرآن ویمن لیگ اور وائس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں انہیں ایک اچھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، ہمیں دکھی انسانیت کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔

معروف فوک سنگر انور رفیع نے ’’مائے نی میں کینوں آکھاں‘‘ عارفانہ کلام سنایا۔

جہاں آراء وٹو نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے والے آج جگہ جگہ رسوا ہو رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، اللہ تعالیٰ توفیق دے اور انسان ظلم کرے تو وہ نہ اس دنیا میں عزت سے جی سکتا ہے اور نہ آخرت میں۔

پروفیسر جاوید چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھرنا ہو یا لانگ مارچ وہ قوم کو ایجوکیٹ کرتے ہیں، تربیت اور اخلاق کے اعتبار سے انہوں نے ایک بہترین نوجوانوں کی نسل تیار کی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین نے مخدوم احمد محمود، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، رفیق نجم، جواد حامد، ساجد محمود بھٹی اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ مستحق خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے۔

تبصرہ

Top