لاہور: شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کا دھرنا شروع

مورخہ: 16 اگست 2017ء

شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کی کال پر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاون کیس کے انصاف کے لیے خواتین کا دھرنا 16 اگست 2017ء کو ناصر باغ استنبول چوک میں شروع ہو گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 4 بجے ہوا۔ عوامی تحریک خواتین ونگ کے ساتھ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماء کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہے۔

دھرنا میں شہداء ماڈل ٹاون کی فیملیز اور لواحقین خصوصی طور پر شریک ہیں۔ دھرنے میں بچوں کی بہت بڑی تعداد بھی شریک ہے، جو کتبے اٹھائے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی قائدین کے علاوہ جلسہ میں دیگر سیاسی جماعتوں، سماجی رہنماوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے خواتین رہنما خطاب کیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ شہداء ماڈل ٹاون کے انصاف کے لیے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ فوری شائع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرعون اعلیٰ شہباز شریف نے قاتل کی ہولی کھیل کر جو انکوائری کمیشن قائم کیا، اگر وہ بے قصور ہیں تو اس کی رپورٹ کو دبا کر کیوں بیٹھے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پھندے قاتلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

تبصرہ

Top