کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے طالب علم کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن، ڈاکٹر طاہرالقادری کی مبارکباد

نقیب اعظم نے لاہور بورڈ میں 992 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں ٹاپ کیا، مرکزی قائدین کا نقد انعام

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم محمد نقیب اعظم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017ء لاہور بورڈ میں 992 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نقیب اعظم نے آرٹس گروپ میں 11 سو میں سے 992 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ ٹاپ کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس کامیابی پر طالب علم نقیب اعظم کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ملکی ترقی کا انحصار علم دوست اساتذہ اور محنت کرنیوالے طلبہ پر ہے۔ پاکستان کو معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں متوسط گھروں کے طلبہ و طالبات کو تعلیم و تربیت کا معیاری ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ کے جملہ اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، عوامی تحریک کے رہنماؤں نور اللہ صدیقی، سہیل رضا، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ اور حفیظ چودھری نے طالبعلم نقیب اعظم کا شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام دیا۔

تبصرہ

Top