چیف مانڈلا منڈیلا کا منہاج کالج برائے خواتین کا دورہ

منہاج القرآن کی دعوت پر عالمی میلاد کانفرنس اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا نے 2 دسمبر 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین اور بیت الزھراء کا وزٹ کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے دیگر معزز مہمان ساؤتھ افریقہ میمن کمیونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر احمد ولی محمد، زید نورڈین، اسماعیل عبدالحسن خطیب اور طاہر رفیق نقشبندی بھی ان کے ساتھ تھے۔

منہاج کالج برائے خواتین پہنچنے پر کالج کی پرنسپل اور انتظامیہ کی طرف سے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ نے معزز مہمانوں کو منہاج کالج کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ وزٹ کے دوران چیف مانڈلا منڈیلا کو طالبات کے کلاس روم کا بھی وزٹ کرایا گیا، جہاں انہوں نے پروجیکٹر کے ذریعے ای کلاس کا تدریسی طریقہ کار بھی ملاحظہ کیا۔

منہاج کالج برائے خواتین کے وزٹ کے بعد معزز مہمانوں کو بیت الزھراء ہاسٹل بھی لیجایا گیا، جہاں انہوں نے رہائشی بلاک کو دیکھا۔ وزٹ کے بعد انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے طالبات کے تعلیمی سہولیات، تدریسی طریقہ کار اور انفراسٹرکچر کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی تعلیم کسی بھی معاشرے میں ترقی کا بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان میں خواتین کے شعور اور کردار کی بلندی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ

Top