منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں شہدائے APS پشاور کیلئے دعائیہ تقریب

منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے بچوں کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل کالج ملک خان محمد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ریٹائرڈ محمد مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈین فیکلٹی آف شریعہ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد اکرم، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور کالج کے دیگر لیکچرر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کالج کے طلبا و اساتذہ کرام نے شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top