آغوش کمپلیکس میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ

آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ مؤرخہ 14 دسمبر 2017ء کو بغداد ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں نامور امریکی اسکالر Samuel E Shropshire نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ٹریژر منہاج یونیورسٹی لاہور محمد جاوید اقبال قادری، ایچ آر مینجر منہاج یونیورسٹی لاہور طیب اسلم، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی راشد کلیامی، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی اور ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ میلاد پروگرام میں مقررین نے مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔

تبصرہ

Top