ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ کوٹلی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تنظیمی دورہ آزاد کشمیر میں یکم اپریل 2018ء کو کوٹلی پہنچے، جہاں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے آپ کی کوٹلی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے قائدین نے کوٹلی میں ڈاکٹر حسین محی الدین کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری، چوھدری عرفان یوسف اور تحریک کے دیگر فورمز کے مقامی عہدیدار اور کارکنان نے بھی موجود تھے۔

’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘

کوٹلی میں’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے انسانیت کو حقوق و فرائض کے چارٹر سے آگاہ کیا اور بتایا انسان کے کیا حقوق ہیں، رشتہ داروں کے کیا حقوق ہیں یہاں تک کہ جانوروں کے حقوق کے بارے میں بھی دنیا کو ایجوکیٹ کیا، ہم دین اور اسلاف کے راستوں سے ہٹے ہیں تو ہمیں یوں لگتا ہے جیسے جدید انسانی تہذیب نے یورپ سے جنم لیا، فکری اور تاریخی اعتبار سے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، یورپ نے اعلیٰ اخلاقی معیار اور انسانی حقوق کا تصور قرون اولیٰ اور وسطیٰ کے مسلم سائنسدانوں، مفکرین ، علماء اور قرآن و سنت سے لیا۔

منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تبصرہ

Top